کرم خور
"کرم خور پودے سبز ہوتے ہیں اور اپنی غذا خود تیار کر سکتے ہیں۔" (١٩٦٦ء، مبادی نباتات، ٧٣٢:٢)
کرم کتابی
بندۂ تخمین و ظن، کرمِ کتابی نہ بن عشق سراپا حضور علم سراپا حجاب! (١٩٣٦ء، ضربِ کلیم، ١٣)
کرم کش
"ان سے نمٹنے کے لیے کرم کش دواؤں (Pesticides) کی دریافت بڑی مفید ثابت ہوئی ہے۔" (١٩٨٥ء، حیاتیات، ٣٥٢)
کرمک شب تاب
"جیسے کرمک شب تاب اِکّا دُکا بھول کر بستی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔" (١٩٨٣ء، دشتِ سُوس، ١٢٦)
بالک پن
"انفرادی لاشعور ماضی کے واقعات خصوصاً بالک پن اور بچپن سے متاثر ہوتا ہے۔" (١٩٦٩ء، نئے ذائقے، ١٤٦)
کرموں جلی
"اور پھر وہ کرموں جلی سرشام کی چھڑی مفت میں صبح تک پھنکتی رہی۔" (١٩٨٦ء، جوالامُکھ، ٥١)
کرنی کا پھل
"ہائے مجھ سے اس کی پریشانی نہیں دیکھی جاتی، مگر کرنی کا پھل مل رہا ہے۔" (١٩٧١ء، فہمینہ، ١١٦)
کرنیلی
"ہماری کرنیلی محض کاغذی کرنیلی تھی۔" (١٩٧٥ء، بسلامت روی، ٣١)
کروٹ کروٹ
یاد کرو کیا میں نے کہا تھا آج محبت ہے کہ نہیں کروٹ کروٹ آنکھ میں آنسو دل میں ندامت ہے کہ نہیں (١٩٧٠ء، برش قلم، حضرت محبوب خزاں، ٣٤)
کرۂ ارضی
"کرۂ ارضی پر زیادہ سے زیادہ خود رو نباتات اور استوائی جنگلات میں پائی جاتی ہیں۔" (١٩٥٤ء، خطے اور ان کے وسائلء، ٢٥)
کرۂ آب
"کرۂ آب جسے انسان جہاز رانی، ماہی گیری اور دیگر اشیاء کے حصول کے لیے استعمال کرتا ہے۔" (١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ١٥)
بالک باڑی
"بچوں کو بالک باڑیوں اور ننھوں کی تربیت گاہوں میں بھیجنا ابھی والدین پر لازم تو نہیں کرنا چاہیے۔" (١٩٤٦ء، تعلیمی خطبات، ڈاکٹر حسین، ١٧٩)
کرۂ چشم
"قدرتی حالت میں یہ کرۂ چشم کے ملتحمہ سے متماس ہوتے ہیں۔" (١٩٣٤، احشائبات (ترجمہ)، ٣٦٣)
کرہ نما
"روس نے یہ سیارہ ٢ جنوری ١٩٥٩ء کو چھوڑا تھا، اس کی ساخت کرہ نما ہے۔" (١٩٦٣ء، مصنوعی سیارے، ١٦٨)
کریانہ مرچنٹ
"کریانہ مرچنٹ یہ اطلاع دینا ضروری سمجھتا ہے۔" (١٩٧٨ء، ابن انشاء، خمار گندم، ٦٥)
کریما
["\"ہم مکتب میں کریما اور متیماں ایک ساتھ پڑھتے تھے، دن بھر ایک ساتھ کھیلتے تھے۔\" (١٩٧٤ء، دو صورتیں الٰہی، ١٥)"]
کریمانہ
تقدیر سے نصیب ہوا حج بھی آپ کو اللہ کا یہ لطفِ کریمانہ ہوگیا (١٩٧٢ء، دامن یوسف، ١٥٧)
کس و ناکس
"اگر ہر کس و ناکس کو حق رائے دہی حاصل ہو جائے تو بہت ممکن ہے نا اہل نمائندے منتخب ہو جائیں۔" (١٩٨٧ء، ١٩٨٧ء، افکار، کراچی، مارچ، ٨٠:٣)
کسا ہوا
"دوسرے دور میں انکا یہ ڈھیلا اسلوب بہت ہی کسا ہوا نظر آتا ہے۔" (١٩٨٢ء، برش قلم، ٨٢)
کساد بازاری
"میری نظر اگلے پانچ برسوں پر لگی ہوئی ہے کہ ہم اپنے منصوبوں کو جن کا مقصد ملک کو کساد بازاری سے نکالنا ہے کس طرح نافذ کریں۔" (١٩٩٢ء، جنگ، کراچی، ١١ اپریل، ١)
کسب معیشت
شوکت شاہی بھی ہے جس کی اداؤں پہ نثار گھر کے اندر واہ یہ کسبِ معیشت کا ہُنر (١٩٨٢ء، ط ظ، ١٣١)
کستوری ہرن
"یعنی کستوری ہرن چلغوزے کے خطے میں پایا جاتا ہے۔" (١٩٧٧ء، کرۂ ارض کا حیوانی جغرافیہ، ١٥٠)
کسٹرائل
اگر مقصود ہے اخراج بھی اخلاط فاسد کا تو پھر یہ بحث کیوں ہے شیر و خشت و کسٹرائل میں (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٢١٠)
کسر عام
کوئی مطلب موجود نہیں
کسٹوڈین
بڑا احساسہ ے کسٹوڈین کو فرض اپنے کا کوئی اس باب میں اس کا مقابل ہو نہیں سکتا (١٩٥٢ء، ط ظ، ٨٩)
کسر غیرواجب
"مرکب کسروں کا جزو نکالنے سے پہلے ان کو کسر غیرواجب بنالو۔ (١٩٦٣ء، نیا حساب، ہشتم، ٢٠")
کسرۂ اضافت
"کسرہ اضافت جب کھنچا ہوا ہو تو اسے |ے| شمار کرتے ہیں یعنی صبحِ بنارس کو صُبحے بنارس پڑھا جاتا ہے۔ (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٤٦)
کسرۂ خفیفہ
"ترشی ہوئی اور خفیف شکلیں ہونے کے باعث کسرہ خفیفہ اور ضمۂ خفیفہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے" (١٩٨٨ء، اردو نامہ، لاہور)
کسرۂ مجہول
"دِورانی، جِٹھانی ان لفظوں میں |ر| اور |ج| کی زیر ہے وہ کسرہ مجہول ہے۔" (١٩٧٣ء، اردو نامہ، کراچی، مارچ، ٦٦:٤٤)
کسرۂ معروف
"جب کسی لفظ میں کسی حرف مکسور کے بعد آنے والا حرف ساکن ہائے خطی یا ہائے ہوز ملفوظ یاعین مہملہ ہوتا ہے. اسے کسرہ معروف سے بولتے ہیں ثقل اعراب محسوس ہوتا ہے۔" (١٩٧٢ء، حسن تلفظ، ١١٠)
کس مپرس
جو تھے محفلِ دہر میں کَس مپُرس وہ ہیں زندہ پیر اور کرتے ہیں عرس (١٩٥٢ء، ضمیرِ خامہ، ١٤٢)
ترچھاپن
"ہمیشہ قواعد کے رستے سے ترچھے ہو کر چلتے ہیں وہ ان کا ترچھاپن بھی عجب بانکن دکھاتا ہے۔" (١٨٨٠ء، آب حیات، ٣١٣)
تردی
"تردی یعنی اوپر سے گر کر مر جائے . کی صفت . پرند میں متحقق ہی نہیں ہو سکتی۔" (١٨٩٨ء، سرسید، مکتوبات، ١٨١)
تردیب
"جو خون کسی زندہ عضو سے نکالا گیا ہو اس کی نسبت اس خون کی تردیب جو لاش کے اندر ہے، زیادہ دیر سے اور زیادہ آہستہ ہوتی ہے۔" (١٩٣٧ء، طب قانونی، ٧٢)
بالغ العلوم
"یہ کسی کو خیال نہ آیا کہ خاص خاص فن کے بالغ العلوم ہونے کا بھی نصاب بنایا جائے۔" (١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٤٣٠)
ترسب
"دریا اٹ کو چڑوں کی شکل میں ایک جھیل میں لے جا کر برابر ڈالتا رہتا ہے پس ظاہر ہے کہ اسی طریقہ سے اٹ کا تالابوں میں ترسب ہوتا رہتا ہے۔" (١٩٤٩ء، آبپاشی، ١٥٢)
ترسیدہ
"کچھ رنجیدہ کچھ رسیدہ، لگیں کھڑے پڑے پچھاڑیں کھانے۔" (١٩٢٨ء، پس پردہ، ٧٧)
ترسیل حرارت
"ترسیل حرارت میں گرم شدہ ذرے ایک مقام سے باقاعدہ طور پر حرکت کرکے دوسرے مقام پر حرارت کو لے جاتے ہیں۔" (١٩٦٦ء، حرارت، ٨٥١)
ترسیم
"تفاعل کے مفہوم کو واضح طور پر ایک شکل میں متعدی کو دکھانے کے لیے ترسیم خاص اہمیت رکھتی ہے۔" (١٩٢١ء، ترسیمات، ٢)
ترش کلام
گستاخ کس قدر ہے یہ مرد ترش کلام نزدیک تھا کہ خوف سے ہو جاؤں میں تمام (١٨٩٣ء، ریاض شمیم، ٣٥:١)