کشیدہ قامت
کوئی برا نہ کہے اس کشیدہ قامت کو یہ اور بات کہ میں ان دنوں کشیدہ ہوں (١٩٨١ء، ورق انتخاب، ١٠١)
کشیدہ قامتی
"وہ .اپنی نازک کشیدہ قامتی کے ساتھ اسٹیج پر تقریر کرنے کے لیے کھڑی ہو جاتی تھی۔" (١٩٥١ء، حسن کی عیّاریاں، ١٢)
کرائے کا
"انہوں نے کرائے کے مکان کی کھوج شروع کر دی۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٦٠٤)
کرائے کا ٹٹو
"وہ" کرائے کا ٹَٹّو" تھا، کہ جس نے اجرت ادا کی، اس کا گن گایا، اور جس نے سُوکھا ٹالا . اس کی جان کو آرہا۔" (١٩٤٣ء، جنت نگاہ، ١٧١)
کرایہ داری
"کرایہ داری کے معاہدے کے مطابق سپرنٹنڈنٹ (سی ای اینڈ ایل سی) کراچی کے دفتر کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔" (١٩٨٣ء، وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ، ١٧٦)
کرب انگیز
"مضطرب اور متجسّس دل و دماغ کی کرب انگیز کیفیت جھلکیاں لیتی ہے۔" (١٩٧٣ء، ممتاز شیریں، منٹو نہ نوری نہ ناری، ١١٣)
کرب آلودہ
اک طرب زار، کرب آلُودَہ اک الم کیش بزم آرائی (١٩٨٠ء، تشِنگی کا سفر، ١٤٢)
کربناک
"ہواؤں کے کربناک شور سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔" (١٩٨٧ء، پلک پلک سمٹی رات، ١٢٢)
کرب ناکی
"انہوں نے محبت کی لذت بھی چکھی تھی اور زندگی کی کرب ناکی کا مزا بھی۔" (١٩٩١ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٧٨)
بالائی انتظام
"مکتب کے واسطے محمد عاقل سے اتنا کہہ دیا کہ پڑھانا لکھانا وغیرہ س محمودہ کر لیا کریں گی آپ صرف بالائی انتظام کی خبر لے لیا کیجے۔" (١٨٦٨ء، مرآۃ العروس، ٣٤٣)
کرب و بلا
"کرب و بلا کے ریگ زار میں . ظہور کی تو نے انکو توفیق دی تھی۔" رجوع کریں:کربلا (١٩٨٥ء، حیات جوہر، ١٨١)
کربل
ہوداد خواہ کوئی، کوئی تو تسلی دے امام ملے تو کہیں کشتگانِ کربل کو رجوع کریں:کَربَلا (١٩٧٥ء، خروشِ خُم، ٨٠)
کرچ[2]
"ایک لہار نے بڑی خوبصورت اور جھلجھلاتی کرچ بطور نذر پیش کی تھی۔" (١٩٧٠ء، یادوں کی برات، ٧٥)
کرچ[1]
"اس نے پورا اطمینان کر لیا کہ گولی صرف گوشت میں سے گزری ہے اس کی کوئی کرچ بدن کے اندر نہیں رہی۔" (١٩٤٤ء، افسانچے، ١٤٢)
کردار آفرینی
"کردار آفرینی کے یہ غیر معمولی آثار کرداروں کی کثرت ان کی علاماتی معنویت اور مکالمے پر کامل فنکارانہ گرفت . ان کے تیکنیکی پہلوؤں پر پوری دسترس حاصل تھی۔" (١٩٨٧ء، اقبال عہد آفریں، ٢٣٨)
کرداری
"یہ شاخ ان تمام اسباب کی باقاعدہ تحقیق کرتی ہے جن کے باعث کوئی بھی فرد کسی ذہنی باکرداری فساد کا سبب بنتا ہے۔" رجوع کریں: (١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی جولائی، ٧٦)
کرداریت
"رسل نے اس معاملے کو نفسیات کے علم . کرداریت سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔" (١٩٨٨ء، مغرب سے نثری تراجم، ٢٨٤)
کرداری ناول
"نذیر احمد کے ناول توبۃ النصوح اور ابن الوقت کرداری ناول ہیں۔" (١٩٧٦ء، اصناف ادب، ١٢٠)
کلین اپ آپریشن
"وزیراعظم. کو پنوں عاقل چھاؤنی میں جی سی او . سندھ میں فوج کے کلین اپ آپریشن کے بارے میں بریفنگ دے رہے تھے۔" (١٩٩٢ء، جنگ، کراچی، ٨ جون،١)
کلین
کوئی مطلب موجود نہیں
کلیم طور سینا
ایک جلوہ تھا کلیمِ طور سینا کے لیے تو تجلّی ہے سراپا چشمِ بینا کے لیے (١٩٠١ء، بانگِ درا، ٣)
کلیم اللہی
ہو اگر قوتِ فرعون کی درپردہ مرید قوم کے حق میں ہے لعنت وہ کلیم اللّٰہی (١٩٣٦ء، ضرب کلیم، ١٦١)
کلیکشن
"فرج کے علاوہ پچھلے سال ہم ڈھیر ساری چادریں اور پردے اسی آف سیزن ریبیٹ کے چکر میں لے آئے . منظر دل کش و نظر فریب تھا ہمارے فرج کلیکشن کا . نٹا فرج تو بس سا چلتا ہے۔" (١٩٩١ء، افکار، کراچی، دسمبر، ٦٥)
کلیشے
"بعض الفاظ کلیشے بن جاتے ہیں، ان کی گرفت سے نکلے بغیر زندگی کی معنویت تک رسائی نہیں ہوتی۔" (١٩٨٩ء، شاعری کی زبان، ٣٨)
کلینکی تحقیق
کوئی مطلب موجود نہیں
کلیرنس سیل
کوئی مطلب موجود نہیں
کلیرنس
"یونیورسٹی کے پاس کلیرنس کی رپورٹ نہیں آئی۔" (١٩٨٨ء، یاد عہد رفتہ، ٣٠٧)
کلیدی فقرہ
"یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ اقبال کی نظم "تنہائی" کا کلیدی فقرہ "تنہائی شب اور فیض کی نظم تنہائی کا کلیدی فقرہ کوئی نہیں آئے گا" دراصل انہوں نے (Lynch) اور (Del Hymes) کے طریقۂ کار کو اردو میں منطبق کیا ہے۔" (١٩٨٩ء، نگار، کراچی، نومبر، ١٦)
کلیدی تختہ
"ٹائپ اور رسم الخط کے طویل معیاد منصوبے کے زیر عنوان ایک مقالہ شائع کیا اور ٹائپ رائٹر کے لیے ایک کلیدی تختہ تجویز کیا۔" (١٩٨٦ء، اردو ٹائپ کی کہانی، ١٠)
کلید خانہ
"ماہ جون کے زرِمقررہ اور کلید خانہ کے دوسو اسی روپیہ خزانہ انگریزی سے وصول ہو کر شاہی خزانہ میں داخل ہو گئے۔" (١٩٤٤ء، بہادر شاہ ظفر کا روزنامچہ، ٢٠)
کلید برداری
"کلید بَرْداری کعبۃ اللہ کی خدمت کا بہت بڑا شرف اور معزز منصب تھا۔" (١٩٦٣ء، محسنِ اعظم اور محسنین، ٧٤)
کلید بردار
"روایت ہے کہ یہ مُوئے مقدس ایک عرب شیخ کی تحویل میں تھا جو حرم کے کلید برداروں میں سے تھا۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٢٨٢)
کرسی نشینی
"گیتوں کو ادب العالیہ کے دربار میں کرسی نشینی حاصل ہو ہی گئی۔" (١٩٨٦ء، اردو گیت، ٢٦)
کرشمہ کاری
"شخصیت ایک کرشمہ ہے اور اس کی پیدا کی ہوئی تحریک اس شخصیت کی کرشمہ کاری ہے۔" (١٩٧٨ء، قائداعظم اور آزادی کی تحریک، ٦)
کرفیو آرڈر
"بھیانک رات کی تاریکی میں اس کرفیو آرڈر کا خیال جس کی ہم نے صریحی خلاف ورزی کی تھی۔" رجوع کریں: (١٩٣٧ء، دنیائے تبسم، ٨١)
کرشن لیلا
"رام لیلا کی طرح کرشن لیلا بھی ہندو دیومالا پر مبنی دیو مالا ہے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٩)
کرکٹ گراؤنڈ
"دونوں ممالک کے درمیان تیسرا معرکہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر ہوا۔" (١٩٨٥ء، کرکٹ، ٨٣)
بالکنی
"سریندر نے بالکنی کے کٹہرے کے پاس کھڑے ہو کر زور سے کھنکارا۔" (١٩٥٤ء، سرکنڈوں کے پیچھے، ١٢٨)
کرم فرمائی
ہو چکا میں خوگرِ غم اے اَثر ہو چکیں ان کی کرم فرمائیاں (١٩٨٣ء، حصار اَنا، ١٥٠)
کرم گستری
"حضور نے بطور رعایا پروری اور کرم گستری چائے پر مدعو فرمایا تھا۔"