کوئی مطلب موجود نہیں
"وہی جذب و گداز وہی فن آفرینی وہی جمالیاتی پرکھ اور کسوٹی ہوتی ہے۔" (١٩٨٦ء، نگار، کراچی، ستمبر، ٣٣)
"صنعتوں اور داخلہ کے وفاقی وزیر . نے کہا کہ دلی دی اے کا وائٹ پیپر انتخابی پٹیشنوں کی فوٹو کاپی ہے۔" (١٩٩١ء، جنگ، کراچی، ١٤جون، (١))
"فوٹو اسٹیٹ نقل کرانے کی سہولت بھی لائبریری سے مل سکتی ہے۔" (١٩٨٦ء، اردو میں اصولِ تحقیق، ١٠٥)
"تمہارا قیام کہاں ہے وہاں کا فون نمبر دے سکتے ہو۔" (١٩٨٧ء، فنون، لاہور، نومبر، دسمبر، ٣٠٣)
"میں نے فرہاد کوہ کن کے مقابلے میں ممبرانِ انجمن کو فولاد شکن سمجھا۔" (١٩٠٤ء، مجموعۂ نظم بے نظیر، ١٥٠)
"بھارت میں فولاد سازی کے روشن امکانات ہیں۔" (١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٣٦٢)
"فیچر پروگرام . اردو کی اشاعت میں بڑا حصہ لے سکتے ہیں۔" (١٩٤٩ء، ادب اور لسانیات، ٢٩١)
"زیورات میں ایک ریشمی ڈوری یا فیتا بندھا ہوتا ہے۔" (١٩٧٩ء، جگر مراد آبادی آثار و افکار، ٢٥٥)
"٣ ہفتوں کی عمر کے ١٠ چوزوں کے لیے چار چار فٹ لمبے دو فیڈر، ٧ ہفتوں کی عمر میں ایسے تین فیڈر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔" (١٩٧٥ء، جدید مرغبانی، ٢١)
"کسی لڑکی سے زبانی چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اس پر فی البدیہہ رباعی کہتے۔" (١٩٨٨ء، غالب، ١، ٢٠٥:٢)
"بے بی کا لنچ ٹائم تھا اور وہ اس کو فیڈ دے رہی تھیں۔" (١٩٨١ء، چلتا مسافر، ١١٤)
"قرونِ وسطٰی میں فرنچ تمدن کو پیدا کیا اس زمانے میں فیوڈل سسٹم کا رواج عام تھا۔" (١٩٢٤ء، فطرتِ نسوانی، ١٣٦)
"دراصل لیڈی کی طرح بیگم بھی فیوڈل عہد کے امتیازات کی یادگار ہے۔" (١٩٨٨ء، اردو کی ترقی میں مولٰنا ابوالکلام آزاد کا حصہ، ٥٦)
"اس نے فیوز کا کٹ اوٹ سلیم میاں کے ہاتھ میں سے . لے لیا۔" (١٩٧٣ء، رنگ روتے ہیں، ١٩٤)
"خوبصورت کارڈ ہمیں پیش کیا جس پر انگریزی میں تحریر تھا کہ اپنے فیورٹ ماموں کے لیے۔" (١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، ٣ مارچ)
"آپ اَداس اس لیے ہیں کہ آپ کے سامنے کوئی فیوچر نہیں۔" (١٩٥٢ء، تیسرا آدمی، ١٤٦)
"آج ہمارے کالج میں فینسی ڈریس ہے۔" (١٩٦٧ء، ہاؤسنگ سوسائٹی، ٧٠)
"فینسی ہندوانی کھانے کھلا کر چار پانچ ہزار روپے خرچ کیے۔" (١٩٢٩ء، بہار عیش، ٤٦)
"فنانشیل بطور صفت کے اردو میں رائج ہے۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ١٨٥)
"وہ سب رُوبی کی فین کی حیثیت سے آئیں اور اس کے بنائے ہوئے مجسّمے اورنقوش دیکھتی رہیں۔" (١٩٨٩ء، افکار، کراچی، اگست، ٥٥)
"اس لیے بار بار مجھے فین کی اسپیڈ بڑھانا پڑتی ہے۔" (١٩٨٤ء، پرایا گھر، ١٦٩)
"معدنیات ان اشیا کو کہتے ہیں جو زیر زمین قدرتی طور پر مخلوط حالت میں پائی جاتی ہیں . ان میں بعض فلزی یعنی دھاتیں ہوتی ہیں۔" (١٩٧٩ء، پاکستان کا معاشی و تجارتی جغرافیہ، ٥٩:٤)
"مہتم باالشان تعمیر کو فلزی صبغہ سے محفوظ کرتے ہیں۔" (١٩٤٨ء، اشیائے تعمیر (ترجمہ)، ١٣١)
"سونے کے بدل یا نائب یعنی کاغذی زر اور دیگر فلزی زر . جو مبادلے میں سونے کے مساوی قدر رکھتے ہیں۔" (١٩٣٧ء، اصول معاشیات (ترجمہ)، ١٤٧:١)
"اس کی بہت سی شکلیں ایرانی فلز کاری کی یاد دلاتی ہیں۔" (١٩٢٤ء، مسلمانوں کے فنون، ١٢٨)
"معاشرتی اصلاح ہو یا فلاحی کام ہو رئیس بھائی ہر جگہ پیش پیش تھے۔" (١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، اکتوبر، ٣)
"سب سے زیادہ داد چار مگ طیاروں کی ملی جو پی اے ایف نے حال ہی میں حاصل کیے ہیں جو ایک خاص ترتیب میں پرواز کرتے فلائی پاسٹ میں سب سے آگے تھے۔" (١٩٧١ء، تعلقاتِ عامہ، ٢٥٩)
"ان کا ایک لڑکا تھا فلائنگ آفیسر . ہندوستانی فضائیہ میں ہوا باز تھا۔" (١٩٥٩ء، آگ کا دریا، ٤٧٧)
"فل بنچ کے فیصلے کی رُو سے بریت کے حکم کے خلاف نگرانی قابل سماعت نہیں۔" (١٩٧١ء، تحدیثِ نعمت، ١٩٣)
"علمی سے زیادہ تعلیمی ہیں اور فکری ژولیدگی اور پریشان نظری سے یکسر پاک۔" (١٩٨٥ء، تفہیم اقبال، ٣٢)
"دوسرے ملکوں کے مسلمانوں سے بھی امداد و اعانت کی فی سبیل اللہ توقع رکھتے ہیں۔" (١٩٨٦ء، سندھ کا مقدمہ، ١١٢)
"پشتو ادب کو عالمی ادب کی طرح دو اصناف میں تقسیم کیا جاتا ہے وہ ادب جو فوک لور کہلاتا ہے اور وہ ادب جو کلاسیک کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔" (١٩٨٦ء، پاکستانی معاشرہ اور ادب، ١٣١)
"وہ ہمیشہ فی البدیہہ تقریر کرتے اور کبھی تیاری نہ کرتے۔" (١٩٥٥ء، نیم رُخ، ٩٤)
"انہیں فنون میں سے ایک فنِ نقد بھی تھا۔" (١٩٨٨ء، نگار (سالنامہ)، کراچی، ١٤٨)
مغرب میں جہاز بیاباں شتر کا نام ترکوں نے کام کچھ نہ لیا اس فلیٹ سے (١٩٢٤ء، بانگِ درا، ٣٢٩)
٤٣٦ کے لگ بھگ چینی ہیئت دان پہلا شخص جس نے ایک فلک بین ایجاد کیا۔" (١٩٥٩ء، مقدمہ تاریخ و سائنس (ترجمہ)، ٨٢٥:٢)
کوئی مطلب موجود نہیں
"انہوں نے (جبار غازی) اپنے ڈرامے ہنس پلیا کی ڈائرکشن بھی خود کی تھی۔" (١٩٨٤ء، کیا قافلہ جاتا ہے، ١٣٣)
"ڈالفن کی جسامت (وہیل کے مقابلے میں) چھوٹی ہے بعض ممالک میں اسے پالتو جانور کی طرح پالا جاتا ہے۔ (١٩٨٥ء، حیاتیات، ١٣٦)