فسٹ
"فرسٹ (first) اردو میں پہلے یا اول کے لیے رائج ہے اس کے بعض مرکبات بھی ہماری زبان میں رائج ہیں جیسے فرسٹ کلاس، فرسٹ ایڈ، فرسٹ گریڈ وغیرہ۔ اردو میں یہ فسٹ ملفوظ ہے۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٤٦٨)
فضائے بسیط
"فضائے بسیط میں نمناک سی صبح طلوع ہوئی۔" (١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ١٣)
فضا سازی
"خوبی اور دلچسپی اس کے مجموعۂ واقعات اور تنظیم واقعات میں اتنی نہیں جس قدر فن فضا سازی یا تخلیق فضا کے فن میں ہے۔" (١٩٦٥ء، مباحث، ٥٨٥)
فسوں نگاہی
کیا تھا جس کی فسوں نگاہی نے اس طرح بے حجاب تم کو قسم اسی شوقِ مضطرب کی اب پشیماں بھی وہی ہے (١٩٥٨ء، فکر جمیل، ١٩١)
فسوں کاری
"اس آہنگ کو پُر انبساط اور کیف آور بنانے کے لیے احساس، خیال اور تجربہ کی فسوں کاری مفقود ہے۔" (١٩٨٦ء، سلسلہ سوالوں کا، ١٤٣)
فارسی خواں
"یہ خیال کرنا بھی صحیح نہیں ہے کہ اہل معاملہ کے لیے یہ حروف بڑی سدِّراہ ہیں کہ ان کو بعض وثائق کے پڑھوانے کے واسطے ایک فارسی خواں کی تلاش ہوتی ہے۔" (١٨٦٨ء، مکتوباتِ سرسید، ٣٤)
فاتحہ خوان
"فاتحہ خوان تبرکات کا طبق لایا، حضرت نے اس کو اپنے سر پر رکھا۔" (١٩٠١ء، ارمغان سلطانی، ١٠٢)
فیڈرل کورٹ
"ہر صوبے میں ایک فیڈرل کورٹ یا ہائی کورٹ بنا دینا کافی ہو گا۔" (١٩٦٧ء، جس رزق سے آتی ہو، ٣١٦)
فخر و مباہات
"مجھ پر چندہ وصول کرنے کا جو الزام ہے وہ میرے لیے صد فخر و مباہات ہے۔" (١٩٨٥ء، حیات جوہر، ٢٣٣)
فخر کونین
رہزن و رشوتی و تریاکی فخر کونین آدم خاکی (١٩٥٧ء، نبضِ دوراں، ٢٤٨)
فتنہ ساماں
"گناہ کی موج فتنہ ساماں اسے اٹھا کر پٹکتی ہے۔" (١٩٦١ء، جدید شاعری، ٤٣٣)
فتنہ سامانی
"سخت بارش اور سیلاب کے زمانہ میں اس کی طغیانی و فتنہ سامانی کا یہ حال ہوتا ہے کہ اس کی حقیر حالت کو دیکھ کر فارسی کا یہ شعر پڑھنے کو جی چاہتا ہے۔" (١٩٨٣ء، کاروانِ زندگی، ٣٩)
فتح یابی
"نفرت کسی پائیدار جماعت یا فتح یابی کا اینٹ گارا نہیں بن سکتی۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٨٧٢)
فالج زدہ
"دو عملی حکومت کے فالج زدہ نظام میں اور رکاوٹیں پیدا کر رہی تھی۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٤٣)
فال گوئی
"ایسے مصوّر بھی تھے جو مصوّری کے ساتھ فال گوئی بھی کرتے تھے۔" (١٩٦٧ء، اردو، کراچی، جولائی، ٢٦)
فاقہ مست
فاقہ مست و مفکّر و مزدور جُندہ باز جہاں پناہ و حضور (١٩٥٧ء، نبضِ دوراں، ٢٤٨)
باغ ضروان
"مگر چونکہ باغ ضروان والوں نے - فقیروں کا محروم رکھنا قصد کیا تو - تباہ کر دیا۔" (١٨٦٦ء، تہذیب الایمان (ترجمہ)، ٤٢٤)
فتیلا
"اس فتیلے کو آگ عبدالرحمن سنخول کی اس مجنونانہ خواہش نے لگائی کہ خلیفہ ہشام الثانی اسے اپنے بعد ولی عہد نامزد کر دے۔" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣٤٣:٣)
فرمہ
"فارم (Forme) اردو میں کئی معنوں میں مستعمل ہے . چھپا ہوا کاغذ جو خانہ پُری کے لیے دیا جاتا ہے، فارم سے بنا ہوا لفظ |فرمہ| چھپائی کی اصطلاح کے طور پر رائج ہے۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ١٨٥)
فروختگی
"ان ہی خیالات کی وجہ سے بیمہ جات کی فروشندگی دوسری اشیا کی فروختگی سے زیادہ مشکل ہے۔" (١٩٦٤ء، بیمۂ حیات، ٧٧)
باغ رضوان
یار کے سیب ذ قن کا وصف ہم لکھتے ہیں بحر آم کھانے کو ہمارے باغ رضواں چاہیے (١٨٣٦ء، ریاض البحر، ٢٦٧)
فرار پسندی
"یہ نظریہ میرے نزدیک فرار پسندی کی ایک نہایت لطیف صورت۔" (١٩٦٨ء، مغربی شعریات، ٣١٣)
فراخ دست
"غالب نے ایک تمثیلی کردار کسی بادشاہ کا پیش کیا ہے جو سخی و فراخ دست تھا۔" (١٩٨٧ء، نگار (سالنامہ)، کراچی، ٨٢)
فرد نویس
"اب تک ان کا خاندانی سر نام وہی فارسی زبان کا لفظ ہے . یعنی فرد نویس۔" (١٨٤٥ء، ہندوؤں کی تعلیم مسلمانوں کے عہد میں، ٤٠)
فوک کہانی
"بعض نقادوں نے فوک کہانی کو ناول اور افسانے کا پیشرو قرار دیا ہے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٨١)
فوک ڈانس
"ان کا ٹیلی وژن پروگرام تعلیمی اور ثقافتی ضروریات کو مدنظر رکھ کر نشر کیا جاتا ہے فوک ڈانس اور موسیقی کو اول درجہ حاصل ہے۔" (١٩٨٨ء، افکار، کراچی، جنوری، ٨٠)
باغ خلد
آدم سے باغ خلد چھٹا ہم سے کوئے یار وہ ابتدائے رنج ہے یہ انتہائے رنج (١٨٥٤ء، غنچۂ آرزو، ٤٨)
فوک
کوئی مطلب موجود نہیں
فوق الفطرت
"فوق الفطرت عنصر غائب ہو گیا۔" (١٩٦٠ء، نئی تنقید، ١٢٣)
فوق الشعور
"انگریزی میں اور اردو میں فوق الشعور کی اصطلاح وضع کی گئی ہے۔" (١٩٨١ء، افکار و اذکار، ٨٨)
فوراً سے پہلے
"چٹ ایک سیکنڈ کلاس ٹکٹ بھی فراہم کر لیا اور فوراً سے پہلے رفاقت اختیار کر لی۔" (١٩٤٥ء، پر پرواز، ١٦)
فوجی استعداد
"جنگ کے دوران فوجی استعداد اور معاشی استعداد ہم معنی ہوتے ہیں۔" (١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٢٨)
فنی درسگاہ
ترقی پذیر ممالک میں فنی درس گاہ کی کمی ہے۔" (١٩٨٧ء، آجاؤ افریقہ، ٨٨)
فنی تعلیم
"فنی تعلیم و تربیت میں شعبۂ الیکٹرانکس امتیازی حیثیت کا حامل ہے۔" (١٩٨٥ء، رنگین ٹیلی ویژن، ٣)
فنی تربیت
"عملہ کی فنی تربیت کا . حسب ضرورت انتظام نہیں ہے۔" (١٩٧٠ء، نظام کتب خانہ، ١٥)
فنی بالیدگی
"مجنبی حسین کی تلاش کی خو کو محض ایک ردعمل سمجھ کر نہ چھوڑ دے بلکہ آدرشوں کی سچائیوں کے ساتھ فنی بالیدگی پر اصرار کرے۔" (١٩٨٩ء، افکار، کراچی، جون، ١٦)
باغ بہشت
باغ بہشت سے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوں کار جہاں دراز ہے اب مرا انتظار کر (١٩٣٥ء، بال جبریل، ٩)
فکاہیہ
"اب قطعہ کلامی کی صورت میں انکے فکاہیہ اور طنزیہ اردو قطعات اہل نظر کے سامنے آرہے ہیں۔" (١٩٨٦ء، قطعہ کلامی، ١١)
فکاہی ادب
"السنۂ شرقیہ میں فکاہی ادب کا سرمایہ اچھا خاصا ہے۔" (١٩٦٥ء، مباحث، ١٥٤)
فلٹر پیپر
"یہ فلٹر پیپر سے گزر کر جاتے ہیں جس سے بیکٹیریا نہیں گزر سکتے۔" (١٩٨٥ء، حیاتیات، ٨٣)