ماہ تاب
سرخی خورشید، نورِ ماہ تاب پر تو ادنیٰ ہے حسنِ ذات کا (١٩٩٣ء، زمزمۂ درد، ٢٧)
ماہ مبین
رفعتوں کا پتہ چلا اُن کی ظرفِ ماہِ مبیں عبداللہ (١٩٩٣ء، بساط کرب، ٩٢)
ماہ منور
میرے چہرے یہ رقم، وقت کی تحریروں میں اپنی تقدیر کا وہ ماہ منور دیکھو جس کو تم ذہن کا معیار سمجھ بیٹھے ہو (١٩٩٥ء، افکار (جمیل ملک)، کراچی، مارچ، ٥٩)
مبصرانہ نظر
"بلاشبہ جدید افکار کی تمام اصناف پر اس کی نظر ہے اور مبصرانہ نظر ہے۔" (١٩٥٢ء، تفہیم اقبال، ٨٨)
مبصرانہ
"فرمان فتحپوری صاحب نے فارسی رباعی کے آغاز و ارتقاء سے شروع کر کے اردو رباعی کے متعلق تمام معلومات نہایت مبصرانہ مؤرخانہ انداز و اسلوب کے ساتھ جمع کر دی ہیں۔" (١٩٩٣ء، نگار، کراچی، مارچ/ ٣)
لے پالک
"سسرال والوں نے دونوں میاں بیوی پر دباؤ ڈالا تو بھی یہ لے پالک ان کی بہو بن سکتی ہے۔" (١٩٨٨ء، بھاگا ہوا غلام، ١٦)
لا ادری
"ایسے شخص صورت میں بہت گورے چٹے معلوم ہوتے ہیں مگر باطن میں آہن زنگ خوردہ کہ جو کسی کام میں نہ آوے، لا ادری سیرت کے ہم غلام ہیں صورت ہوئی تو کیا۔" (١٨٥٩ء، رسالہ تعلیم النفس، (ترجمہ)، ١٥:٢)
لہو و لعب
"موجودہ دُنیا میں معلم اقوام کے انحطاط کے ذمہ دار . وہ خاموش، مختلف الخیال روایتی صوفیہ بھی ہیں جنہوں نے مذہب کو لہو و لعب اور تفریح کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔" (١٩٨٩ء، برصغیر میں اسلامی جدیدیت (ترجمہ)، ٣٧٣)
لیلا چھند
"مفتعلن فاعلن ایک مصرع میں ایک بار. وزن ہندی کے لیلا چھند کے مماثل ہے۔" (١٩٨٤ء، اردو اور ہندی کے جدید مشترک اوزان، ٥٦)
لیڈ
"ان سے آنے والے لیڈوں کو علیحدہ علیحدہ ٹرمینلوں کے ساتھ جوڑ کر رکھا جاتا ہے۔" (١٩٧١ء، الیکٹرانی کرنوں کے عملی اطلاقات، ٦٤)
اجر غیر ممنون
کوئی مطلب موجود نہیں
لیڈل
"آخر میں سلیگ، ریفریکٹری اور لیڈل کے متعلق مفید معلومات فراہم کی گئی ہیں۔" (١٩٧٣ء، فولاد سازی (دیباچہ)، ی)
لیڈنگ
"پھر مزید تعریف کے لیے موصوفہ نے ایک اور لیڈنگ سوال کر دیا۔" (١٩٧٥ء، بسلامت روی، ١٢٣)
لیڈنگ آرٹیکل
"اس ملاقات کے حالات تمام اخبارات میں شائع ہوئے لندن ٹائمز نے ایک لیڈنگ آرٹیکل بھی لکھا۔" (١٩٣٤ء، حیات محسن، ٣٦)
مسیحیت
"ابتداء میں مسیحیت کے نزدیک حیات مادی کے مسائل و امور اور قانون و ریاست قابل اعتنا نہیں تھے۔" (١٩٩٨ء، صحیفہ، لاہور، جنوری تا مارچ، ٥١)
مسیتا
"بندہ (شاہ عبدالعزیز) کو عورتیں، مسیتا کہتی تھیں۔" (١٩٧٦ء، شاہ ولی اللہ اور ان کا خاندان، ٣٤)
مسٹری
"اپنی سمجھ میں تو یہ مسٹری آئی نہیں۔" (١٩٨٨ء، چار دیواری، ٢٨٤)
اجر کریم
"خشیت الٰہی ذریعہ ہے نجات اور اجر کریم پانے کا۔" (١٩١٧ء، مقالات شروانی، ١٩٨)
مشحون
مشحون بہ کلفت رہیں ارباب وفا کرتی ہے محبت امتحان دعویٰ (١٩٦٧ء، لحن صریر، ١٨٣)
مشرقیت
"یہ ملک ایشیا سے باہر مشرقیت سے بعید معلوم ہوتا ہے۔" (١٩٦١ء، سات سمندر پار، ١٣)
اجرمثل
"جس شخص نے درزی کو ایک کپڑا دیا کرتا سینے کو تو اس نے قباسی ڈالی تو مالک کو اختیار ہے - درزی کو اجر مثل دے دیوے۔" (١٨٦٧ء، نورالہدایہ (ترجمہ)، ٧:٤)
مشرکانہ
"رومیوں، بونانیوں، مصریوں وغیرہ کے مشرکانہ اعتقادات و تصورات کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔" (١٩٩٥ء، اردو نامہ، لاہور، دسمبر، ٣٤)
مشروطہ
"سلطنت مشروطہ نے سب سے پہلے اپنی توجہ فوج کی درستی کی طرف مائل کی ہے۔" (١٩١١ء، باقیات بجنوری، ١٤٢)
مشروطیت
"اسے نفسیات کی اصطلاح میں مشروطیت کہتے ہیں مشروطیت یہ کہ معمول عامل کا پابند ہو جاتا ہے۔" (١٩٧٠ء، جنگ، کراچی، ٢٦جنوری، ٩)
مشفوع
"طلب اجازت کی درخواست بھیجنے کے بعد شافع اور مشفوع دونوں نہایت بے چینی کے عالم میں ڈرتے اور کانپتے ہوئے جواب کے منتظر کھڑے ہیں۔" (١٩٧٢ء، سیرت سرور عالمۖ، ٤١٧:١)
مشکات
مشرق کے دریچے سے مری سمت بصد ناز آتا ہے کوئی سر پہ لیے بربط و مشکات (١٩٦٦ء، الہام و افکار، ٥٩)
مصری کی ڈلی
["\"اپنے ہاتھوں سے لڑکی کے منہ میں مصری کی ڈلی ڈال دینگے۔\" (١٨٨٥ء، فسانۂ مبتلا، ٣٠)"]
اجرمسمی
"اجر مثل اجر مسمٰی سے زیادہ نہ دیوے۔" (١٨٦٧ء، نورالہدایہ (ترجمہ)، ٧:٤)
مصری کا کوزہ
"ایک کشتی میں کلاوہ، چاند کا چھلا، ہری دوب، مصری کا کوزہ، پان کا بیڑا سجا کر اپنے بڑے بوڑھے کے آگے رکھتے ہیں۔" (١٩٠٥ء، رسوم دہلی، سید احمد دہلوی، ٣٣)
مصحفی
[" نور محمدیۖ ہے عیاں تجہ جمال پر آیات مصحفی ہے ترے خط و خال پر (١٧٣٩ء، کلیات سراج، ٢٦٢)"]
مصالحہ دار
"ہائے وہ ان کا کینچلی کا انگرکھا اور گلبدن کا پاجامہ لال نیفہ مصالحہ دار ٹوپی کا کلیں بٹی ہوئیں۔" (١٩٨٨ء، مرزا رسوا، ایک مطالعہ، ٢٢٢)
مشینری
"مشینری کی خرید بھی کارپوریشن سرمایہ کار کے مشورے سے عمل میں لاتی ہے۔" (١٩٨٩ء، چھوٹی صنعتوں میں سرمایہ کاری، ٥٢)
مشیمہ
"اگر جنین اس طرح نکلے تو اس کا سرا آگے ہوگا اور اس کی مشیمہ اس کے ساتھ نکلے گی۔" (١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ١٢٥)
اجرت خالص
کوئی مطلب موجود نہیں
مشمع
"مریض کو ایسے بستر پر لٹانا چاہیے کہ جو نمی جذب نہ کرسکتا ہو، بعدازاں ملائم تولیے سے خشک کر لینا چاہیے، اس کے لیے واٹر پروف (مشمع موم جامہ) بہت اچھی چیز ہے۔" (١٩١٨ء، تندرستی، ١٢٤)
مشکو
ذرا شمع ولایت لے کے گھوم اس کعبۂ دل میں تو پھر اے خبر معلوم ہوگی وسعت مشکو (١٩٣٥ء، عزیز لکھنؤی، صحیفۂ ولا، ٤٣)
مستعلیہ
"رَ" یا "رُ" امالے سے مانع ہوتا ہے جیسا کہ دوسرے حروف خاصہ یا مستعلیہ۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٢٣:٣)
مستعرب
"اسی طرح بعض مستعرب ایرانیوں نے. حکم کا ترجمہ عربی زبان میں کیا۔" (١٩٧٣ء، عام فکری مغالطے، ٢١٤)
مستعدانہ
"کلام سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے علوم درسیہ کی تحصیل مستعدانہ کی تھی۔" (١٩١٤ء، شبلی، حیات حافظ، ١١)
مسز
"ہمارے بچپن میں نہ کوئی مسٹر تھا اور نہ کوئی مسز یا مس، ان دنوں دعوت ناموں پر شوہر کا نام لکھ کر "مع محل و صاحبزادگان و صاحبزادیاں" لکھتے تھے۔" (١٩٧٤ء، پھر نظر میں پھول مہکے، ٥٧)