متروک الحدیث
"اس شخص کی روایت بھی داخل ہے جو شریعت کے قواعد معلومہ کے خلاف ہو اسی قسم کے راوی کا نام متروک ہے جیسے یہ کہا جائے کہ اس کی حدیث متروک ہے یا فلاں شخص متروک الحدیث ہے۔" (١٩٥٦ء، ترجمۂ مشکٰوۃ شریف (مقدمہ) ١١:١)
متساہل
"اسے ان کی بے نیازی کے سوا اور کیا کہا جائے. کیونکہ وہ خلقی طور پر متساہل نہ تھے۔" (١٩٧٣ء، مقامِ غزل (عرض مرتب)، ٥)
متشاعر
"متشاعروں کے ہاں تازگی اور سچائی مفقود ہوئی ہے۔" (١٩٩٧ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٣٦)
متشخص
"اس کائنات میں دو ایسی جدا جدا اور ممتاز اکائیاں ڈھونڈنی ممکن نہ ہونگی جن میں سے ہر ایک دوسری سے بالکل ممتاز اور متشخص وجود رکھتی ہو۔" (١٩٧٠ء، منطق، فلسفہ اور سائنس، ٢١٠)
متشفی
"جو شخص بلا پر صبر کرتا ہے وہ اپنے دشمن کی لذت کو متغص کر دیتا ہے اور جو اوس کا شامت و متشفی ہوتا ہے اور. اپنے دل کو تسلی و تشفی دیتا ہے اوس کی لذت و مزے کو بگاڑ دیتا ہے کیونکہ دشمن تو یہی چاہتا ہے کہ یہ کسی بلا میں مبتلا ہو۔" (١٨٨٨ء، تشنیف الاسماع، ٩٦)
متصدق
"صدقے کا عوض ثواب ہے اور وہ متصدق کو حاصل ہوگیا برخلاف ہبہ کے۔" (١٨٦٧ء، نور الہدایہ، (ترجمہ)، ١٥٩:٣)
متشنج
"وفور جذبات سے میرا سینہ متشنج ہوگیا۔" (١٩٨٢ء، اردو افسانہ اور افسانہ نگار، ٣٢٨)
اجالے کا پہرا
کوئی مطلب موجود نہیں
متصادم رجحانات
"زمیندار نے بڑی حد تک اس سیاسی بیداری کو پیش کیا تھا جو. خصوصیت سے اس برصغیر کے مسلمانوں کے متوسط اور اعلٰی طبقے کے مفادات کا عکس تھی، ظاہر ہے کہ یہ مفادات اکثر متضاد اور متصادم رجحانات کی آئینہ داری کرتے تھے۔" (١٩٨٩ء، متوازی نقوش، ٢٠٤)
متصادم عناصر
"ہندوستان کی آبادی جن مختلف اور متصادم عناصر سے مرکب ہے ان سب کو متحد اور متفق کر کے ایک قوم بنایا جائے۔" (١٩٨٦ء، اقبال اور جدید دنیائے اسلام، ٢٦٥)
متشابہ الصوت
"تمام صوتی تبدیلیاں مد و شد، اضافہ، خف اور مصمت آوازوں کا قریب المخرج یا متشابہ الصوت آوازوں سے بدل جانا۔" (١٩٨٢ء، کشمیری اور اردو زبان کا تقابلی مطالعہ، ٢٠٢)
ماہی خور
["\"اگاتھر کڈیس (Agathercides). جغرافیہ داں اور مورخ. اس کی سب سے اہم تصنیف وہ ہے جس کا موضوع ہے بحیرۂ ارتیریا اور جس سے اثوبیا اور عرب کے بارے میں بڑی بیش قیمت نسلی اور جغرافیائی معلومات حاصل ہوتی ہیں مثلاً. ساحل عرب کی ماہی خور آبادیوں کا بیان۔\" (١٩٥٧ء، مقدمۂ تاریخ سائنس (ترجمہ)، ١، ٣٩٣:١)"]
مبارک دن
"تھریسا اس مبارک دن کیت کو اس کا وعدہ یاد دلائے جو کہ اس نے چار سال قبل شادی کی اس گولڈن جوبلی کے تعلق سے کیا تھا۔" (١٩٩٤ء، افکار، کراچی، اپریل، ٧٠)
مائکرو پالیٹکس
"ہندو مسلم لکھنؤ سمجھوتے تک اقتدار مائیکرو پالیٹکس کے زمرے میں آتا ہے۔" (١٩٨١ء، قائداعظم اور آزادی کی تحریک، ٤٣)
اجالے کا تارا
کوئی مطلب موجود نہیں
مبادیاتی
"موصوف نے ١٧مئی کی اشاعت میں مارکسی فلسفہ کی مبادیاتی بحث یعنی مادیت کی نئی تشریح فرمائی ہے۔" (١٩٧٠ء، برش قلم، ٢٦٨)
ماہی پروری
"دریاؤں پر انسان نے کنٹرول حاصل کرکے توانائی اور زرعی مقاصد حاصل کیے ہیں اور ماہی پروری اور دیگر فوائد حاصل کیے گیے ہیں۔" (١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٣٢)
مائکرو اسکوپ
"سچائی کو جاننے کے لیے حواس اور سائنسی آلات کی مدد لی جاتی ہے؛ جیسے: مائکرو اسکوپ، ٹیلی اسکوپ، علم شماریات اور منطقی دلائل وغیرہ۔" (١٩٩٠ء، قومی زبان، کراچی، جون، ٤٥)
مائکرو بس
"ایک عدد مائکرو بس کی خرید دفتر کے عام استعمال کے لیے ایک پک اپ کی خرید۔" (١٩٦٥ء، میزانیہ، ١٥٣)
مائکرو فش
"جدید سائنسی آلات. مائکرو فش، مائکرو فلم اور کمپیوٹر نے. ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔" (١٩٩٣ء، اردو نامہ، لاہور، اپریل، ٢٤)
مائیکا
جیسے بے بس ہو ظلمتوں میں نظر جیسے بیوہ کا مائیکے کو سفر (١٩٧٥ء، نذربتاں، ٨٠)
مائکرو فلم
"پروفیسر صاحب نے دونوں جگہوں سے مائِکرو فلمیں حاصل کر کے یہ نسخہ مکمل کرلیا۔"
مائکرو فلم ریڈر
"مائیکرو فلم ریڈر اور پرنٹنگ مشین کو کس طرح چلایا جاتا ہے اس کے بارے میں ضروری معلومات تدریسی نظام کا حصہ ہونی چاہیں۔" (١٩٩٣ء، اردو نامہ، لاہور، اپریل، ٢٨)
مائکرو فوٹو
"اصل پیمائش ایک مائکرو فوٹو میٹر کے ذریعے کی جاتی ہے۔" (١٩٧١ء، مثبت شعاعیں اور ایکس ریز، ٧٠)
اجتماع سعدین
"ایشیائی قدیم نقطۂ نظر اور یورپی جدید نقطۂ خیال کا اجتماع اجتماع سعدین ہوتا ہے۔" (١٩١١ء، باقیات بجنوری، ٣١)
مائکرو فون
"کوئی شخص مائکرو فون پر آکر صاحب صدر کے خطبے پر اعتراض کر کے سیمیناروں کے آداب کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔" (١٩٩٧ء، افکمار، کراچی، فروری، ٢٧)
مائکرو میٹر
"خوردبین جس کے چشمے (Eyepiece) میں ایک مائکرو میٹر پیمانہ (Micrometer) لگا ہوتا ہے، حسب ضرورت DO کے ٹکڑے کے O سطح سرے پر کھدے ہوئے ایک خط پر فوکس کی جاسکتی ہے۔" (١٩٦٥ء، مادے کے خواص، ٣٦٦:١)
مائکروگرام
"ماہرین کی رائے کے مطابق بچوں کو روزانہ دس اور بڑوں کو بیس مائکروگرام Chole)Calciferol) ملنا ضروری ہے۔" (١٩٨١ء، متوازن غذا، ٤٢)
مائکروب
"ہمارے بیشتر سارے امراض ان جراثیم. ہی کے حملوں کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں جن کو عام طور پر جرم. یا مائکروب حیات دقیقہ کہتے ہیں۔" (١٩٤٣ء، مبادی نباتیات، ٨٢١:٢)
ماؤتھ پیس
"جب آپ ٹیلی فون پر باتیں کر رہی ہوں تو اس دوران کوئی دوسرا کام شروع نہ کریں، اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ بار بار ماؤتھ پیس کو بند کر کے بولیں گی۔" (١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، خواتین کا صفحہ، ٢٨ اپریل)
ماہ عسل
"ازدواجی زندگی، ماہ عسل کے پہلے ہفتے سے لے کر آج تک پروفیسر نے کبھی نہ دیکھی تھی۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ٢٤٣)
ماہ عید
ہو نہ ماہ عید کا قاضی کو کیونکہ انتظار اس سے وابستہ ہے ان حضرت کی دنیاوی فلاح (١٩٨٢ء، ط ظ، ١٦١)
اجتماع نیرین
"اگر قمر قران آفتاب سے کرے تو اس کو اجتماع نیرین اور محاق کہتے ہیں۔" (١٩٠٢ء، سیر افلاک، ٩٩)
ماہ شبانہ
ہجر شب میں اک قرار غائبانہ چاہیے غیب میں اک صورتِ ماہِ شبانہ چاہیے (١٩٨٣ء، ساعت سیار (کلیات منیر نیازی)، ٤٩)
ماہ شمسی
"آبان کے مہینے میں اور ماہ شمسی کے غرہ کے دن اور سولہویں تاریخ کو اور الٰہی جشنوں میں اور چاند سورج کے گرہنوں میں تسلیخ کے منع کرتا۔" (١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٢٧٨)
ماہ صیاد
"ایک بدریت ہوتی ہے جب آفتاب سنبلہ میں ہے جس کو ماہ درد کہتے ہیں اور دوسری بدریت ہوتی ہے، جب آفتاب میزان میں ہے اور اس کوبسبب کم فائدہ حاصل ہونے کے ماہِ صَیّاد کہتے ہیں۔" (١٨٣٧ء، ستہ شمسیہ، ١١٤:٢)
ماہ تمام
ملیں گی عجم کو بھی جس سے ضائیں عرب کا وہ ماہ تمام آ رہا ہے (١٩٧٧ء، ماحصل، ١٥٥)
ماہ تابی
"ماہتابی کرنوں جیسی سفید چمکتی یہ دُمیں چاند کی چاندنی کی طرح کوندتی تھیں۔" (١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، (بھارت)، ٤١٧:٢)
ماہ پارا
میرے تخیل کے ماہ پارو میرے شبستاں میں لوٹ آؤ (١٩٩٥ء، افکار، کراچی، مارچ، (اختر پیامی)، ٣١)
اجڈ پن
"پھر وہی اجڈ پن کی بات، ارے تو پروپوز کیوں نہیں کرتا بھائی۔" (١٩٣٣ء، روحانی شادی، ١٤)