ذہن رسا"تفریح اور ٹھٹول کے قطع نظر واقعہ یہ ہے کہ انجمن کی لغت کبیر مولوی احتشام الدین کی زندگی بھر کی کمائی ہے۔ یہ ایک ایسے مفکر کے ذہن رسا کی کارفرمائی ہے جو نام و نمود سے مستغنی، اردو کا عالم اور اردو زبان کا ماہر تھا۔" (١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ٣٧٠)
ذہن پرستی"لیکن مادی کائنات کی لامحدود وسعتوں کا انکشاف کرکے سائنس نے مثالیت پسندی کی ذہن پرستی پرکاری ضرب لگائی ہے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٦٦)
ذہنی ارتفاع"فرائڈ کے نظریے کی رُو سے بھی جنسی خواہش کا اظہار (Libido) جسے ہم خواہش وصل کہتے ہیں دراصل ذہنی ارتفاع (Sublination) کی ایک صُورت ہے۔" (١٩٧٥ء، تاریخِ ادب اردو، ٢٠٨:٢)
ذہنی افلاس"ادب کے سرمائے کا بڑا حصہ ہمارے ذہنی اِفلاس کا مرثیہ خواں ہے۔" (١٩٨٦ء، نیاز فتح پوری: شخصیت اور فکرو فن، ٢٠٠)
سوا نیزے پر حشر میں آؤ، تو دو ہو جائیں باہم آفتاب اک سوا نیزے پہ ہو اک قدم آدم آفتاب (١٩٤١ء، فانی، کلیات، ٣٩٥)
سواگز کی زبان"مزاج میں وہی طنطنہ تھا کنوارپنے میں ہی سواگز کی زبان تھی۔" (١٨٧٧ء، توبۃ النصوح، ١٠٣)
سواپہر زمانِ رخصتِ طفلی لو شباب آیا سوا پَہر رُخِ روشن کا آفتاب آیا (١٩٤١ء، فانی، کلیات، ٦٣)
سوال نامہ"صوبۂ پنجاب میں بھی سوالنامہ جاری کیا گیا۔" (١٩٨٨ء، اردو نامہ، لاہور، فروری، ٢٥)
سوال و جواب میں ترا عکس ہوں کہ تو میرا اس سوال و جواب نے مارا (١٩٣٤ء، شعلۂ طُور، ٥)
عانیکوئی مطلب موجود نہیں
سوادخط"اُن کا سواد خط بالکل عورتوں کا سا ہے اور اس مضمون کے سواد خط سے ملتا جلتا ہے۔" (١٩٨٤ء، ارمغانِ مجنوں، ٥٢٦:٢)
کشادہ روئی اس اعتقاد میں پنہاں عجیب حکمت ہے کشادہ روئی سے ملنا بھی اک عبادت ہے (١٩٢٠ء، روحِ ادب، ١٢٢)
کشادہ پیشانی["\"حضرت خواجہ حسن بصری فرماتے ہیں کہ خوش خلقی یہ ہے کہ کشادہ پیشانی رہے اور دولت کو خرچ کرے۔\" (١٩١٢ء، سی پارۂ دل، ١٥٣:١)"]
کسرپیما"پیتل کی چھوٹی نلی جس میں ایک کسر پیما لگا ہوا ہوتا ہے۔" (١٩٣١ء، طبعیات عملی، ٢٧٤:١)
قیںکوئی مطلب موجود نہیں
کشتی بانی"اہل عرب میں اس وقت کشتی بانی اور جہاز رانی سے تین کام لیے جاتے تھے۔" (١٩٣٥ء، عربوں کی جہاز رانی، ٣٠)
کشتی راں"شاعری کی پوری شخصیت اپنی تمام برائیوں، اچھائیوں . کے ساتھ شعر میں ڈھل جائے کیونکہ زندگی جوئے کم آب ہے نہ آدمی کسی جوئے کم آب کا کشتی راں۔" (١٩٨٧ء، بازگشت و بازیافت، ٣١)
بعنوان"اپنے احباب کو بھی اس نے بلایا اور مجھے ان سے بعنوان مناسب ملایا۔" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٦٣٩:٣)
کس کی خاطر"تمہاری پلکوں کی اوٹ میں جھلملاتے آنسوں ہیں کس کی خاطر، یہ چشم آہو اداس کیوں ہے۔" (١٩٥١ء، لہو کے چراغ، ٤٠٠)
کشش اتصال"کشش ان تمام چیزوں میں پائی جاتی ہے جو مادی کہلاتی ہیں . عام طور پر اس کی جو شکلیں نظر آتی ہیں ان میں سے ایک وہ ہے جو کششِ اتصال کہلاتی ہے۔" (١٩٢٨ء، سلیم، مضامین سلیم، ٣٤:٣)
کشش حرف"مد لفظ مختلف فیہہ ہے . جب کہ بمعنی کشش حرف استعمال ہو۔" (١٩٦٣ء، صحیفۂ خوشنویساں، ٢٣٤)
کشش جاذبہ"جس وقت زمین کی کشش جاذبہ سیب گرنے کی علت بنی تو . زمین سیب کو چھو نہیں رہی تھی۔" (١٩٥٦ء، افکار حاضرہ، ٢٢٧)
کشش ارض"لوہے کے ایک ٹکڑے کو سطح زمین سے کچھ بلندی پر رکھے ہوئے سلفیورک ترشے میں ڈال دینے سے ظاہری طور پر وہ کام جو لوہے کے ٹکڑے کو کشش اِرض کے خلاف اوپر اٹھا کر انجام دیا گیا ترشے میں حل ہونے کے بعد معدوم ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔" (١٩٦٩ء، حرحرکیات، ٢٢)
کشش ثقل"اس کا پاؤں ایک دفعہ بھی نہ پھسلا نہ اس پرکشش ثقل کا اثر ہوا۔" (١٩٨٥ء، دجلہ، ١٠)
لباس عروسی"منقش لباس عروسی کو شیشے کے ٹکڑوں سے آراستہ کیا گیا تھا۔" (١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدرشناس، ١٥٥)
لذت نفسانی"حضرت گنج شکر نے فرمایا کہ درویشوں کے فاقے سے موت آجائے تو اس سے بہتر ہے کہ لذت نفسانی کے لیے وہ مقروض ہوں۔" (١٩٨٧ء، بزم صوفیہ، ١٦٦)
لذت کام و دہن"شعر سننے کا مز آجاتا بعد میں لذت کام و دہن کا سامان الگ ہوتا۔" (١٩٨٩ء، جنہیں میں نے دیکھا، ١٥٥)
لذت کوش"جس لذت کوش معاشرے میں وہ سانس لے رہے ہیں، اس کی بنا پر ان کی زندگی بلند مقاصد حیات سے تہی نظر آتی ہے۔" (١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ٢٠٥)
لذت دار"تمام دنیاوی نعمتیں اسی وقت لذت دار، اسی وقت ذریعۂ خوشی ہیں جب ان کی سچی قدر یعنی (شکرگزاری) کی جائے۔" (١٨٨٠ء، رسالہ تہذیب الاخلاق، ٢١٨:١)
لذت بخش ہے ولی کی زباں کوں لذت بخش ذکر ہر صبح و شام تجھ لب کا (١٧٠٧ء، ولی، کلیات، ١٦)
لذت انگیز"قارئین کے لیے لذت انگیز مواد کی فراہمی ڈائجسٹ رسائل نے اپنے ذمے لے رکھی ہے۔" (١٩٨٦ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٧٩)
لحظہ بہ لحظہ"اینا . ابھی تک خاموش تھی، جرمنوں کی آواز لحظہ بہ لحظہ بلند ہوتی جارہی تھی۔" (١٩٨٨ء، نشیب، ١٢٥٥)
لرزہ انگیز"١٩٤٧ء کی سیاسی اور معاشرتی کشمکش اور لرزہ انگیز خوں ریزی نے انسانی دلوں کو ہلا کر رکھ دیا۔" (١٩٩٤ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٢٩)
لٹکتا لکٹتا چلے جب نکل نازسوں امیری کی پوشاک اور سازسوں (١٧١٩ء، جنگ نامہ عالم علی، ١١)
بشرط["\"بہت سے بادشاہوں نے اطاعت بشرط کی اور بہت سے آپ کے ہاتھ سے مارے گئے۔\" (١٩٠٤ء، آفتاب شجاعت، ١٠٩١:٣)"]
لٹر"حجم کی تخصیص لٹر یا معکب سنٹی میر (C) میں کی جاتی ہے۔" (١٩٨٤ء، کیمیا، ١٠٨)
لانگ جمپعرب فاتحین بلوچستان کو ایک لانگ جمپ سے پھلانگ کر ایران سے سیدھے سندھ میں آگئے۔" (١٩٨٩ء، صحیفہ، لاہور، جولائی، دسمبر، ٢٣)
لانگ مارچ"مرد دانا میں کوئی لچک یا پیچ جیسے تھا ہی نہیں وہ تو بس سیدھی سڑک پر چلنے کا عادی تھا بالکل جیسے کوئی سپاہی لانگ مارچ کر رہا ہو۔" (١٩٨٩ء، سمندر اگر میرے اندر گرے، ٤٠)
لذت آفرینی"اس سفر نامے میں اس قسم کے متخیلہ نے کیف و لذت آفرینی پیدا کر دی ہے۔" (١٩٨٧ء، اردو ادب میں سفر نامہ، ٣٧٣)
لباس آخرت مثل گل اپنا ہی جامہ ہو لباس آخرت اے فلک ہم کو نہیں تجھ سے کفن کی آرزو (١٨٥٤ء، غنچۂ آرزو، ١٢١)