پاشیدہ

"تمام کوہ پاشیدہ ہو کر میرے سر پر گرتا۔" (١٨٥٥ء، غزوات حیدری، ٥٦٦)

پرتاثیر

"ایسی پراثر تصویر کھینچ دی ہے کہ جس سے ہر ایک پڑھنے والا گویا اسی جگہ بیٹھا ہوا معلوم ہوتا اور ایک ایک بات کو اپنی آنکھ سے دیکھ رہا ہے۔" (١٨٨٥ء، بزم آخر، ٤)

ابر رواں

"ابر رواں یا ادخنۂ رواں میں حیوانات وغیرہ کی شکلیں متصور ہوئی تھیں۔" (١٨٣٧ء ستۂ شمسیہ، ٣٥:٢)

پر برگ و ثمر

"اثر انفاس کیمیا خواص اس گروہ حق پژدہ کا وہ ہے جو مس کو زر کرتا ہے سوکھی ٹہنی کو پر برگ و ثمر کرتا ہے۔" (١٨٤٧ء، مسرور سلطانی، ٢٧٤)

پرآتش

 مرے دو دماں سب پر آتش اہیں میں خوش ہوں ولے لوگ ناخوش اہیں (١٦٤٩ء، خاورنامہ، ٨٢٧)

پر آبلہ

"ان کی مسافت. پر آبلہ تلوے، ہی خوب جانتے ہیں۔" (١٩٢٣ء، مضامین شرر، ٢:١)

پر اندام

"کابل کا معشوق لکھنؤ کی طرح دھان پان نہیں ہوتا بلکہ بالیدہ قامت پر اندام اور تنومند ہوتا ہے۔" (١٩٠٧ء، شعر العجم، ١٥٢:١)

پرسکون

"پگھلی ہوئی دھات کو پرسکون (Deadmelt) حالت میں رہنا چاہیے۔" (١٩٧٣ء، فولاد سازی، ٢١٠)

ابرسیاہ

"ابر سیاہ کی مہین پھوار اس سانس کے استقبال کو دوڑی۔" (١٩٢٠ء، قلب حزیں، راشدالخیری، ٦٥)

پرائی اولاد

"پرائی اولاد کے واسطے ہم کو ایمان نگلنے کی ضرورت نہیں۔" (١٩٣٦ء، گرداب حیات، ٨٤)

پرائی آگ

 میری جانب سے عدو کی لاگ میں پڑتا ہے کون شعلہ خو سچ ہے پرائی آگ میں پڑتا ہے کون (١٨٨٢ء، ریاض صابر، ٢٦٧)

پرائی جوتی

 شوہر دار پرائی جوتی اس کوں اب کیوں جائز ہوتی (١٥٠٣ء، نوسرہار، ١٧ الف)

پرائی چوٹ

 جب اپنے ہاتھ کی تجھ سے نہ اٹھ سکی فریاد حریف ہو کے اٹھائے گا کیا پرائی چوٹ (١٨٧٨ء، گلزار داغ، ٧٧)

پرابلم

"بڑا پرابلم ہے پچھلے سال ویزا لے کر مسوری گیا تھا مگر. دنیا بدل چکی ہے۔" (١٩٦٧ء، جلاوطن، ١٧٠)

پرائے خون

"ہمایوں جگ کا ٹکر پردیش سے مارا دھاڑا آیا ہے. پرائے خون کی کیا چھان بین کرے گا۔" (١٩٣٣ء، فراق، مضامین، ١٣٧)

پرائی عورت

"اری مائی ہم دل لگی کیوں کونے لگے پرائی عورت ک وتو ہوم اپنی ماں سمجھتے ہیں۔" (١٩١٠ء، خواب ہستی، ٤٤)

پرائی زنجیر

چھین کر لائے ہیں مجنوں سے زبردستی ہم پہنے پھرتے ہیں سخن اب تو پرائی زنجیر (١٨٨٦ء، دیوان سخن، ١٠٥)

پچھلا پہر

"ابھی پچھلا پہر شروع نہ ہوا تھا کہ وزیر جنگ نے اپنی فوج کو کھڑا کیا۔" (١٩٢٩ء، تمغۂ شیطانی، ٦٣)

پچھلا وقت

 پرملو ناچ ساتھ تھا سنگیت کوئی گاتی تھی پچھلے وقت کا گیت (١٧٩١ء، حسرت، طوطی نامہ، ٦٢)

پچھلے پہر

"تمہیں روپے کی ضرورت ہو تو آدمی رات پچھلے پہرے جب چاہو مجھ سے منگا لو۔" (١٩٢٧ء، نور اللغات، ٦٤:٢)

پچھلے دن

 جہاں شامیانے کھچے تھے وہاں ہوا پچھلے دن کو عجائب سماں (١٨٩٣ء، صدق البیان، ٢٣٠)

پچیس گنا

"قاعدہ کا نتیجہ ٣٢/٢٥ ( بتیس بٹا پچیس) گنا زیادہ نکلتا ہے۔" (١٩٠٧ء، تشریح المساحت، ٨٨)

پچسواں

کوئی مطلب موجود نہیں

ابرقبلہ

 مائل یہ ابر قبلہ نہ برسا تو آج سے رندوں کے ہم بھی قبلۂ حاجات ہی نہیں (١٩٣١ء، حائل دہلوی، انتخاب دیوان اول، ١٤)

پدری اقتدار

"ہندوستان کے مشترک خاندان کا ابوتی نظام. قدیم یونانیوں اور روسیوں کے نظام سے جس کو پدری اقتدار Patria potestas کہتے ہیں قریبی مشابہت رکھتا ہے۔" (١٩٤٠ء، معاشیات ہند (ترجمہ)، ١٦٧:١)

پراثر

"ایسی پراثر تصویر کھینچ دی ہے کہ جس سے ہر ایک پڑھنے والا گویا اسی جگہ بیٹھا ہوا معلوم ہوتا اورر ایک ایک بات کو اپنی آنکھ سے دیکھ رہا ہے۔" (١٨٨٥ء، بزم آخر، ٤)

پر ارماں

"کوئی روک نہ سکا، پرارماں سیدھے چلے گیے۔" (١٨٦٢ء، شبستان سرور، ٢:١)

پرامن

"سارا اطہران بے حد پرامن ہے اور انتہائی منظم جسے جلوس سیاسی ہنگامے جھگڑے فساد ناپید۔" (١٩٧٩ء، کوہ دماوند، ٥٣)

پرامید

"یہ اس پرامید زمانے کا ذکر ہے جب انہیں کتابوں کی دکان کھولے. دو تین مہینے ہوئے ہونگے۔" (١٩٧٠ء، خاکم بدہن، ١٧)

پبلشنگ

"طباعت کا کام مسلمانوں کے ہاتھ میں ہے انگریزی پبلشنگ کی طرف بھی یہاں کے مسلمان توجہ کر رہے ہیں۔" (١٩٣٦ء، مکاتیب اقبال، ٨٠:٢)

پبلشنگ ہاؤس

"آپ انجمن اردو سے متعلق ایک پبلشنگ ہاؤس قائم کرنا چاہتے ہیں۔" (١٩٣٦ء، مکاتیب اقبال، ٧٩:٢)

پبلک پارک

"مانچسٹر میں دو لاکھ آدمی جمع ہوگیے لیکن ایک بھی پبلک پارک یا کھیل کے میدان کا انتظام نہیں کیا گیا۔" (١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ١٧٦)

پبلک لائف

"اصلاح کار اور پبلک لائف کے. ابواب میں اسلامی خصوصیت کے لحاظ سے الفاروق میں بہت زیادہ مواد موجود ہے۔" (١٩٢٠ء، مکاتیب مہدی، ٤٣)

پبلک ورک

"اس طرح عدالتوں کا انتظام، پولیس کا محکمہ. پبلک ورک، ڈاک کا بندوبست وغیرہ وغیرہ، یہ تمام انتظامات خود خلفائے راشدین کے عہد میں قائم ہوئے۔" (١٩٠٤ء، مقالات شبلیخ ١٨١:١)

پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ

"سرکاری کام ان ڈپارٹمنٹوں میں تقسیم ہوتا ہے، ہوم ڈپارٹمنٹ. پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ۔" (١٩٠٤ء، آئین قیصری، ٣٦)

پاک بے نیاز

"اے پروردگار! پاک بے نیاز تو ہی نے ہم کو دامان عصمت دیا ہے۔" (١٩٣٥ء، بیگمات شاہان اودھ، ٤٦)

پاک دامنی

"پاک دامنی پر اس گہرے دھبے کے آنے کا فوٹو کھنچ گیا۔" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٤)

ابر کہسار

 ہے بلندی سے فلک بوس نشیمن میرا ابرکہسار ہوں گلپاش ہے دامن میرا (١٩٠٥ء، بانگ درا)

پاک دلی

"جو پاک دلی کو چاہتا ہے اس کے ہونٹوں میں لطف ہے اور بادشاہ اس کا دوستدار ہو گا۔" (١٩٥١ء، کتاب مقدس، ٦٣٧)

پاک نفس

 پاک دل پاک نفس پاک نظر پاک نہاد نیک خو نیک سیر نیک روش نیک چین (١٨٩٢ء، مہتاب داغ، ٣٨٩)