زینہ بہ زینہ

"تعلیم ایک بنیاد ہے جس پر زینہ بہ زینہ ترقی کر کے، اخبار نویس اپنے مستقبل کی تعمیر کرتا ہے۔" (١٩٨٥ء، مولانا ظفر علی خاں، بحیثیت صحافی، ١٧)

زین دار

"زین دار، یہ ملازم بھی مثل نعلبند کے ہے۔" (١٩٣٨ء، آئین اکبری (ترجمہ)، ٢٥٩:١)

آچاری[2]

کوئی مطلب موجود نہیں

زبدالبحر

"وہ پتھر جس کو زبدالبحر یا کف دریا کہتے ہیں اس کو انگریزی میں پمپس کہتے ہیں۔" (١٩١١ء، مقدمات الطبعیات، ١٢٦)

زاویہء ذہنی

"وہ تجربے کے بارے میں ایک مناسب زاویۂ ذہنی پیدا کرتی ہے اور یہی اسے کرنا چاہیے۔" (١٩٦٨ء، مغربی شعریات (ترجمہ)، ٣٣)

زاویہء حادہ

"ملغوبہ کی دعوتوں میں نظریں ایسے ٹیڑھے ترچھے زاویے بناتیں جن کے نام کافی مشکل ہوتے۔ مثلاً زاویۂ حاذہ، زاویۂ منفرجہ . وہ زاویے بھی بنتے جن کے نام انجینئر تک کو نہیں آئے تھے۔" (١٩٨٠ء، دجلہ، ٧٨)

زاویہء متصلہ

"زاویہ ط دس برابر ہوا زاویہ دس کے لیکن یہ زاویۂ متصلہ ہیں۔" (١٨٨٢ء، تحریر اقلیدس، رام پرشاد، ٢٦)

زاویہء نظر

"انشائیے کی بحث کا سارا رخ اسلوب اور زاویۂ نظر کی ندرت پر ہے۔" (١٩٨٨ء، افکار، کراچی، مئی، ١٤)

زاویہء انعکاس

"روشنی کی شعاع منشور میں داخل ہو کر دوبارہ مڑتی ہے ایک بار داخل ہوتے ہوئے اور دوسری بار منشور سے نکلتے ہوئے جس زاویے پر شعاع واقع گھومتی ہے اسے زاویۂ انحراف کہتے ہیں۔" (١٩٦٧ء، مبادیات طبیعیات، ٣٢٥)

زر نشان

"زر نشان . چاندی اور فولاد پر تو سونے کے تار بٹھائے جاتے ہیں اور پشم اور اسی قسم کےاشیاء کو کندہ کر کے سونا بھر کر آراستہ کرتے ہیں۔" (١٩٣٩ء، آئین اکبری (ترجمہ)، ٢٨٧:٢)

زراعتی بنک

"خرید کردہ اراضی کوحکومت کسانوں کے ہاتھ فروخت کر دیتی تھی اور قیمت پندرہ سال میں مساوی قسطوں میں زراعتی بینک کے توسل سے وصول کرتی تھی۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٥٧:٣)

زرمہر

 بکتا ہوں زر مہر کو بازار وفا میں ان مولوں گراں نیں ہوں خریدار کے نزدیک (١٧٨٠ء، گل عجائب، ٧)

زر بفتی

"سامنے کا زربفتی پردہ ہٹا کر دروازے میں آ کر اس طرح ٹھہری، گویا کہ وہ خود کوئی زر کار پردہ ہے۔" (١٩١٥ء، شبنمستان کا قطرۂ گوہریں، ٧)

زر بکف

 زیر زمیں سے آتا ہے جو گل سو زربکف قاروں نے راستے میں لٹایا خزانہ کیا (١٨٤٦ء، آتش، کلیات، ٦)

زاویائی

"سورج کا زاویائی فرق گردش زمین کی وجہ سے خط جدی و خط سرطان کے درمیان ہوتا رہتا ہے۔" (١٩٦٧ء، عالمی تجارتی جغرافیہ، ٥٠)

زر اندوزی

"انھوں نے براہ راست دراندوزی اور استحصال کے عمل کو فروغ بخشا تھا۔" (١٩٨٦ء، مطالعۂ اقبال کےچند پہلو، ١٧٦)

زر پاشی

"اس قسم کے کام امراء اور سلاطین زمانہ کی زرپاشیوں سے انجام پائے ہیں۔" (١٩٨٦ء، حیات سلیمان، ١٣٠)

زرپرستی

 میں، کہ میرے شعور کا خورشید زرپرسستی کی ظلمتوں کا شکار (١٩٥٢ء، تشنگی کا سفر، ٨٩)

زرتار

["\"کانوں میں سرس کے پھولوں کا جھومر ہونا چاہیے جس کے زرتار گالوں کوچوم رہے ہوں۔\" (١٩٣٨ء، شکنتلا (اختر حسین رائے پوری)، ١٥٧)","\"رشتک یا زرتار یہ باریک دھاگے نما ریشہ ہے جس پر زردان لگا ہوتا ہے۔\" (١٩٦٤ء، ابتدائی نباتیات، ٨٧)"]

زانو بزانو

"لاطینی زبان کے متعلمین راسخ الاعتقاد قیس کے زانو بزانو تعلیم پاتے تھے۔" (١٩٢٥ء، تاریخ یورپ جدید (ترجمہ)، ١٣٥)

زرعی یونیورسٹی

"پاکستان میں . شیخ الجامعہ زرعی جامعہ لائل پور کے تخمینے کے مطابق یہ نقصان گیارہ ارب روپے تک جا پہنچتا ہے۔" (١٩٧١ء، حشریات، ٢)

زائیدہ

["\"اس طرح کی بے شمار تراکیب، ان کی زائیدہ علامات اور ان سے منسلک استعارات و تلازمات، عطا شاد کے کلام میں جامد نہیں متحرک ہیں۔\" (١٩٨٧ء، فنون، لاہور، نومبر، دسمبر، ١٧٠)"]

زائغ

"راسخین فی العلم کا تذکرہ تعریفی انداز میں اور زائغین کا ذکر مذمت کے طور پر کیا گیا۔" (١٩٧٦ء، جنگ، کراچی، ٢٨ اگست، ٣)

زرکاری

 یا مرصع ہے سقف زنگاری لعل و گوہر ہیں صرف زرکاری (١٩٢٤ء، مطلع انوار، ٤٠)

زرکشی

"مصنف قومی تعصب سے پاک نہیں بلکہ تالیف کا مقصد ہی یہ ہے کہ انگریزی حکومت پر سے زرکشی اور ہندوستان کو مفلس بنانے کا الزام دور کرے۔" (١٩٥٣ء، تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت، ٤٤٧:١)

زرگل

 زر گل سے بھرے پتوں کے کاسے تونگر ہو گئے آخر گدا تک (١٩٨٦ء، غبار ماہ، ٩٢)

زیرنظر

"زیر نظر مجموعے میں آپ کو ان کی (لطیف اثر) شاعری کا وہ آہنگ نظر آئے گا جسے سلسلۂ راسخہ کی غزل گوئی کہنا مناسب ہے۔" (١٨٨٣ء، حصار انا، ٢١)

باق

 مثل اخ یا سدس کل یا ثلث باق ان میں جو افضل ہو وہ لے بے شقاق (١٨٩١ء، کنزالآخرۃ، ١٧٣)

زیر کاشت

"ملک میں چار کروڑ ایکڑ رقبہ مغربی پاکستان میں اور تقریباً ٢ء٢ کروڑ رقبہ مشرقی پاکستان میں زیر کاشت تھا۔" (١٩٧٩ء، رسالہ جدید سائنس، ١١٨)

زیر صدارت

"ایک ادبی مذاکرہ بعنوان اردو شاعری کی تین آوازیں غالب، جوش، فیض، پروفیسر ممتاز حسین کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔" (١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، ٢٠ فروری، ٢)

زراعتی مزدور

"کچھ لوگ، جو پہلے فلاح تھے، اب زراعتی مزدور بن گئے ہیں۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٩٩:٣)

زرد بخار

"ملیریا مرض نوم فیل یا زرد بخار اور اسی طرح بعض مویشیوں کی بیماریاں پھیلانے کی ذمہ داری حشرات کے اسی فصیلے کی انواع پر ہے۔" (١٩٧١ء، حشریات، ١٠٥)

زاویائی اسراع

"زاویائی اسراع سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کسی گھومنے والے جسم کی زاویائی اسپیڈ بڑھ رہی ہے یا گھٹ رہی ہے۔" (١٩٦٧ء، مبادیات طبیعیات، ١٥٦)

زاویائی ارتعاش

"سفری موجوں (Traveling Waves) کی اشاعت کے دوران w١ اور w٢ زاویائی ارتعاش (Angular Frequency) رکھنے والی دو ہم آہنگ حرکتوں کے انطباق سے مرتعش ہوتا ہے۔" (١٩٧٤ء، موجیں اور اہتزازات، ١٢٧)

زائچہ کش

 کوئی دنیائے سیاست، کوئی دریائے علوم زائچہ کش تو کوئی بادشہ علم نجوم (١٩٨٤ء، سمندر، ١٥٩)

ز

"خالص فارسی عربی آوازیں یعنی ز، ژ، ف، ق، ع، ط وغیرہ کو ڈاکٹر چٹرجی اہم اور ضروری قرار دے کر فرماتے ہیں کہ یہ آوازیں اردو میں ہیں۔" (١٩٦٦ء، اردو لسانیات، ٣٩)

زائدہ

["\"ماضی کے صیغوں پر اکثر بائے زائدہ لگا کر کلام میں خوبصورتی پیدا کرتے ہیں۔\" (١٨٨٩ء، جامع القواعد، محمد حسین آزاد، ٢١)"]

زائرین

"پاکستانی زائرین کا پورا قافلہ درگاہوں اور مقبروں کے سفر پر نکلا۔" (١٩٨٤ء، زمین اور فلک اور، ٢٨)

فسٹ کلاس

"قیام کرو تو فسٹ کلاس ہوٹل میں، سفر کرو تو فسٹ کلاس ڈبے میں۔" (١٩٧٥ء، بسلامت روی، ٣٨)

فسٹ ایڈ

"میں نے میٹرک کے بعد فسٹ ایڈ سیکھی تھی اور انہوں نے مجھے ڈاکٹر کہنا شروع کر دیا۔" (١٩٤٩ء، خاک و خون، ٣٢٧)