"اس اثنا میں مبدء معا کی دیوار میں ایک تضئیق پیدا ہوتی ہے جس سے آکنئیر ان کا ایک حصہ جنین میں محصور ہو جاتا ہے اور ایک حصہ باہر رہ جاتا ہے۔" (١٩٣٩ء، مبادی جنینیات، ٢٦)
"فطرت.ایک طرف انسان کو تصادم و تضارب سے مجروح کر رہی تھی۔" (١٩١٦ء، گہوارہ تمدن، ٢١)
"اسی طرح پوری قوم کی زندگی اسی باہمی تعاون تضامن، مشارکت میل جول اور باہمی ہمدردی پر موقوف ہے۔" (١٩٣٥ء، سیرۃ النبیۖ، ١٨٨:٥)
"تضخم کی اصطلاح کسی عضو کی اصلی و ذاتی بافت، مثال کے طور پر عضلۂ قلب کے خلیات، خلیات جگر وغیرہ کی جسامت میں زیادتی کو ظاہر کرتی ہے۔" (١٩٦٣ء، ماہیت الامراض، ٣٠٧:١)
"اردو ڈراموں کے تضمینی مزاحیہ حصوں میں سستی قسم کے مذاق نے اپنے لیے فوراً جگہ بنالی۔" (١٩٥٨ء، اردو ادب میں طنز و مزاح، ٣٠٣)
"المختصر تفرید تضویہ کا باعث ہوتا ہے اور اس میں خصوصیات کو ثبات دیدینے کا اقتضا ہوتا ہے۔" (١٩٦٩ء، جدید سائنس، ٣٢٤)
"لڑکیوں نے کمر کے گرد دوپٹے باندھ کر لڈی ناچ شروع کر رکھا تھا۔" (١٩٨٣ء، سفر مینا، ١٢،٤)
"وہ غارت گری اور لٹیرے پن کا ہمیشہ مخالف رہا۔" (١٩٩٢ء، تذکرہ، اپریل، جون، ٧٣)
"اب اس کا مقصود متطرف (Radical) جماعت کو شکست دینا ہے۔" (١٩٢٣ء، نگار، لکھنؤ، نومبر، ٣٩٦)
"متصوفانہ مثنویوں میں قاضی محمود بحری کی من لگن اور وجدی کی پنچھی باچھا بہت مشہور ہیں۔" (١٩٩٦ء، اردوئے معلٰی، کراچی، ١٢٠:٢)
گاتی ہے گیت کوئی جھولے پہ کر کے پھیرا ماروجی آج کیجے یاں رین بسیرا (١٨٣٠ء، کلیات نظیر، ١٤٧:٢)
"مارننگ بول چال میں بھی شاذ ہے مگر مارننگ کوٹ، مارننگ ڈریس.بات چیت میں رائج ہے۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٤٨٧)
"ہر ایٹم میں ایک نیوکلیس ہوتا ہے جس میں ایٹم کا تقریباً سارے کا سارا ماس (Mas) مرکوز ہوتا ہے۔" (١٩٨٨ء، سہ ماہی اردو، اکتوبر تا دسمبر، ٧٨)
"دونوں طرف سے لڑائی کا مارو باجا بجنے لگا۔" (١٩٢٨ء، بھگوت گیتا اردو، ٥)
"مارفالوجی اس میں جانداروں کے مختلف اعضا کی ساخت کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔" (١٩٨٥ء، حیاتیات، ١)
"مارکوئیس (Marquis) یہ انگریزوں کا مشہور خطاب ہے جو ارل سے بڑا اور ڈیوک سے کم درجے کا ہوتا ہے۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٢٤٢)
"انہوں نے صلح کرلی اور نپولین کو . اس بات پر مجبور نہ کیا کہ وہ جنگ پر آمادہ ہو جاتا ہے اور اس کے مارشل غیرت و حمیّت سے اس کے شریک ہو جاتے۔" (١٩٠٧ء، نپولین اعظم، (ترجمہ)، ٣٩٧:٤)
"مارشل (Martial) فوجی اصطلاح ہے۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٢٠٠)
"مارجرین اور آلودہ تیل کے پکے ہوئے سستے ہوٹلوں کے ان کھانوں پر زندہ رہنا پڑتا ہے۔" (١٩٦٩ء، سروسامان، ٥٥٩)
"میز پر رکھ کر ٹوسٹ پر مزید مارملیڈ لگانے لگتا ہے۔" (١٩٩٠ء، ظلمتِ نیم روز، ١٨٢)
"یہ اس ماس خورے.کے علاج میں مفید پایا گیا۔" (١٩٨٥ء، اردو ڈائجسٹ، جون، ٥٥٥)
"بعض اوقات متصورہ ناکامی کے خوف سے وہ اس کام کے لیے بھرپور کوشش نہیں کرتا۔" (١٩٦٩ء، طبی سماجی بہبود، ٧٣)
"اس جگہ باطل ہوا زعم بعضے مدعیوں متصنعون ہمارے زمانے کا دعویٰ کرتے ہیں۔" (١٨٥١ء، عجائب القصص (ترجمہ)، ٤٦١:٢)
"سائیکلو پروپین کے تینوں کاربن ایٹم ایک متساوی الاضلاع مثلث (Equilateral Triangle) کے تینوں کونوں پر واقع ہیں۔ (١٩٨٠ء، نامیاتی کیمیا، ٢٥٧)
"منطق جب انتاج اور استناج کے متدرج عمل میں غیرمتدرج ہو جائے تو مابعد الطبیعات وجود میں آتی ہے۔" (١٩٩٠ء، شاید (دیباچہ)، ح)
"متخیر صاحب نے کنیز خرید فرمائی۔" (١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٢١:٢، ٩٠)
"اگر کوئی متخلل قوت اس فاصل تعدد کی ہو جو طبعی تعدد کے بالکل مساوی ہو تو یہ صورت حال بعض اوقات علم صوت کے مطابق کمک کہلاتی ہے۔" (١٩٤١ء، مضبوطی اشیا، ٧٩٥:٢)
"قدیم یونان میں ایک رواج تھا کہ وہ متبرک مقامات کو دنیاوی مقامات سے جدا اور ممتاز رکھتے تھے۔" (١٩٨٩ء، ریگ رواں، ٥٣)
"سندھی متحرک الآخر اور اس کے برعکس اردو ساکن الآخر زبان ہے۔" (١٩٧٠ء، اردو سندھی کے لسانی روابط، ٢٦٣)
"ان حالات میں یکجہتی متحد الخیال اور متحد العمل ہونے کی بے حد ضرورت ہے۔" (١٩٩٢ء، اردو نامہ، لاہور۔ ستمبر، ٤٦)
"سچے شاعروں نے عام طور پر. جامد اور متحجر اصولوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔" (١٩٩٤ء، نگار، کراچی، جون، ٢٧)
"بیش بہا جوہر کی اب بہت قدر کرنی لازم و متحتم ہے۔" (١٩٢٣ء، عصائے پپری ٥٨)
"جناب میر طفیل علی صاحب الٰہ آبادی ابو العلائی دام مجدہ فرماتے تھے کہ. جب سماع شروع ہوا تو اکثر بزرگوں کو وجد ہوا جب مجلس قریب اختتام پہونچی تو مجھے کیفیت آئی میں نے برائے العین حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ کو صدر مجلس میں متلجس پایا۔" (١٨٩٠ء، تذکرہ الکرام، ٧٠٦)
"مترسلین اور دبیروں نے دو باتوں کا خاص خیال رکھا۔" (١٩٦٥ء، مباحث، ١٦٣)
"اس کے بعد اور لوگ پہنچے اور معلمی یا مترجمی کا پیشہ کرنے لگے۔" (١٩٦١ء، عبدالحق، مقدمات عبدالحق، ١٤٩:٢)
تو آپ اپنی ہی شمشیر آپ اپنی سپر یگانہ باگ اٹھا اپنے بل پہ کستا جا (١٩٥٧ء، یاس یگانہ، گنجینہ، ١٧)
"مقدمۂ تاریخ سائنس. مترجم سید نذیر نیازی معہ مقدمہ و حواشی۔" (١٩٥٩ء، مقدمۂ تاریخ سائنس، (ترجمہ)، ١ سرورق۔)
"مختلف پیشوں کی شاخیں وجود میں آنے لگیں اور ہر شخص کسی نہ کسی پیشے کا ماہر اور متخصص ہونے لگا۔" (١٩٨٩ء، ارباب علم و کمال اور پیشہ رزق حلال، ٢٢٠)
"گہرے اور متخلخل اور پلپلے اعضا سے خون بند کرنے کے لیے بعض ادویات بھی استعمال کی جاتی ہیں۔" (١٩٧٠ء، گھریلو انسائیکلوپیڈیا، ٢٥٩)
"چند روز بعد یہ بندوق نامکمل ثابت ہوئی اور اسی وجہ سے متروک الاستعمال ہوگئی۔" (١٩٣٢ء، افسر الملک، تفنگ با فرہنگ، ٤٧)