رد و بدل
عروج قومی زوال قومی خدا کی قدرت کے ہیں کرشمے ہمیشہ رد و بدل کے اندر یہ امر پولیٹکل رہا ہے (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٥٥:٢)
رد و قبول
"قوت فیصلہ کے ساتھ خیر و شر میں سے کسی ایک کے رد و قبول کا اختیار بھی بخشا۔" (١٩٨٥ء، منٹو نوری نہ ناری، ١٤٢)
رد و کد
"جس قبر کی ملاں جی نے نشاندہی کی، ان مرنے والوں میں سے ایک کے اعزا نے یہ قبر اپنے مردے کی بتائی اور فاتحہ کے بعد کافی رد و کد رہی۔" (١٩٨٦ء، جوالامکھ، ١٤٧)
بال افشاں
ہیں نور میں بھیگی ہوئی سرشار ہوائیں یا با فشاں مستی و نکہت کے نظارے (١٩٤٦ء، اخترستان، ٩١)
رزاقیت
تری گہری سخاوت کا خزانہ زمیں سے کم نہیں رزاقیت میں (١٩٨٤ء، سمندر، ٣٠)
رزرو
["\"جناب اس میں علی گڑھ کے ایک انڈین جنٹلمین کی جگہ رزرو ہے۔\" (١٩٤٤ء، افسانچے، ٦٦)"]
رزق مقدور
"خوراک، لباس، گھر، علاج اور تعلیم! اسے اصطلاح میں رزق مقدور کہتے ہیں۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ٥٢٦)
رزق طیب
"کافر ہو یا مسلمان ازقسم زینت و رزق طیب کوئی چیز کسی پر حرام نہیں۔" (١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٢٢٦)
رزق رسانی
یہ طولٰی ہے مرے بخت کو کوتاہی میں جس طرح دست خدا رزق رسائی میں دراز (١٨٧٢ء، محامد خاتم النبیین، ٢٠)
رزم و بزم
"کہ یں رزم و بزم کے بیان سے اس طویل نظم (قصیدہ) میں رنگ آمیزی کرنی پڑتی ہے۔" (١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ٦٩٦:٢)
بال[2]
غوطے کھا کھا کے جو اڑتے ہیں بصد لطف و سرور پھڑ پھڑانے میں برستا ہے پر و بال سے نور (١٩٤٢ء، مراثی نسیم، ٤٠٣:٢)
رزمیہ شاعری
"شاہ نے اپنی عظیم رزمیہ شاعری کے ساتھ غیرمعمولی لوک گیت بھی لکھے ہیں۔" (١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدر شناس، ١٢٤)
رزم نامہ
"مریخ کی دوری مدت تقریباً ٦٨٧ یوم ہے اور طریق شمسی سے اس کا میلان تقریباً ٢ ہے اور اس کے دو تابع ہیں. ان کے نام ہومر کے رزم نامۂ الیاد (Laicl) کے یونانی دیوتا مارس کے خدام کے ناموں پر فوباس اور دیموس رکھے گیے۔" (١٨٩٤ء، علم ہیئت (ترجمہ)، ١٠٤)
رزم آرا
"حملۂ دہم رزم آرا، سیف و سیر کو یک ساتھ دائیں گردش دے کے پٹے کے پھر ہاتھ کو پلٹ کر پاؤں کو آگے لائے۔" (١٩٢٥ء، فن تیغ زنی، ١٨)
رزم آرائی
"خیرو شر کے درمیان رزم آرائی میں غیر کے ساتھ ہم رشتہ ہونے کی خواہش ہو تو ایسی صورت کیا مزار شخصیت پر محمول کی جائے گی۔" (١٩٧٢ء، توازن، ٥٧)
رزق حلال
"ہم ان جاگیرداروں اور جرنیلوں کو سیاست سے نکال باہر کریں جو روز اول سے رزق حلال کما کر کھانے والے محنت کش طبقوں کے سر پر مسلط چلے آتے ہیں۔" (١٩٨٥ء، پنجاب کا مقدمہ، ١٥٣)
ردی کی ٹوکری
"جب اقبال کا جواب پڑھا تو اس نقل کو چاک کر کے ردی کی ٹوکری کے حوالے کر دیا۔" (١٩١٧ء، فاران، نومبر، ١٢)
ردی خانہ
"بیوٹی بکس کی چیزوں کا استعمال تو کیا، ورنہ وہ بکس ردی خانے میں لاپرواہی سے پڑا ہوا تھا۔" (١٩٧١ء، فہمینہ، ٩٢)
بال نما
"حشروں کے محاسن بڑے اور بال نما ہوتے ہیں۔" (١٩٦٧ء، بنیادی حشریات، ٩٦)
رساکشی
"تزکیہ اور اس کے نتائج کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں لیکن آسان ہیں مگر دستور فطرت اور مرضئی الٰہی کو پا لینا بہت ہی کٹھن ہیں یہی وہ منزل ہے جہاں خطرات سے رساکشی ہوتی ہے۔" (١٩١٦ء، سوانح خواجہ معین الدین چشتی، ١٩١)
رست و خیز
"اس رست و خیز میں. مابعد الطبیعیات غتربود ہو کر رہ گئی ہے۔" (١٩٧٥ء، توازن، ٢٣)
رسانیت
"ناسمجھ ہے، رسانیت سے سمجھانا ہوگا۔" (١٩٦٢ء، معصومہ، ٥٥)
رستم دل
"اس وادی ہو لخیر میں دم رکھنا کسی رستم دل کا کام نہ تھا ہر سمت سناٹا دھوپ کا تڑاقا.تھا۔" (١٨٨٨ء، طلسم ہوشربا، ١٦٣:٣)
رس ملائی
"مولوی فاروق کے یہاں رس ملائی اور گاجر کے حلوے سے لطف اندوز ہونے کے باوجود انہوں نے انتخابات کو ملتوی کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٨٧٩)
رستم زماں
"گاماں کو رستم زماں کا خطاب دیا گیا۔" (١٩٦٢ء، اردو انسائیکلوپیڈیا، ١١٤٤)
رستا
گھبرا کے بولے شاہ کہ ہا ہا قسم نہ کھا رستا ہے یاں سے رات بسے کانجف کو جا (١٨٧٤ء، انیس، مراثی،۔ ٧٩٥:٢)
ادا دار
ادا دار مطبوع نازک بدن خجل جس کو ہو دیکھ سرو چمن (١٨٠٢ء، بہار دانش، طپش، ٤٣)
رس گلا
["\"اسے علم تھا کہ میں رس گلا ہوں اس کی ساری زندگی لڑکیوں کے ہاتھوں میں پھنسنے میں گزری تھی۔\" (١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ٢١٨)"]
رسد گاہ
"مدنی صاحب کی رسد گاہ حرف میں وہ وسعتیں اور وہ اہمیتیں اپنے تازہ خدو خال کے ساتھ مجلہ ہیں۔" (١٩٨٦ء، آنکھ اور چراغ، ٣٢)
رسوخ والا
"حضرت عمر اور حضرت حمزہ کی شمولیت سے جماعت اسلام کو بڑی تقویت پہونچی، کیونکہ یہ دونوں بڑے رعب و رسوخ والے شخص تھے۔" (١٩٢٤ء، محمدۖ کی سرکار میں ایک سکھ کا نذرانہ، ٥٥)
رسول برحق
"سوائے اسلام کے اور کوئی مذہب ایسا نہیں ہے جو حضرت عیسٰی کو رسول برحق اور مرسل من اللہ مانتا ہو۔" (١٨٩٨ء، سرسید، مضامین سرسید، ٣٢)
رسول خدا
"مدینے میں اللہ تعالٰی نے حضرت معصب کو جو کامیابی عطا فرمائی اس کا حال رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلّم کو معلوم ہوتا رہتا تھا۔" (١٩٦٧ء، جانباز ساتھی، ١١:٢)
رسول مقبول
"یہ نظم. رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے کمال بشریت کی زندہ و تابندہ اور ولولہ انگیز جھلکیاں دکھاتی ہے۔" (١٩٧٠ء، ارمغان حالی (مقدمہ)، ٢٥)
اختلاط العقل
کوئی مطلب موجود نہیں
رسٹ واچ
"وکٹوریہ. اپنی سفید کلائی پر رسٹ واچ کی طلائی زنجیر ٹھیک کرنے لگی۔" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٦٥)
رسید بک
"جب میں دروازے پر پہنچا امام صاحب کے ہاتھ میں رسید بک تھی۔" (١٩٨١ء، قطب نما، ٦٣)
رسول اکرم
"جب پوری طرح اطمینان ہو گیا تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینے تشریف لانے کے لیے مدینے کے مسلمانوں کی ایک جماعت چلی۔" (١٩٦٧ء، جانبا ساتھی، ١١:٢)
رشک فردوس
بستیاں جو کبھی رشک فردوش تھیں سب جفا کار فرعون نے لوٹ لیں (١٩٨٤ء، سمندر، ١٢٠)
رشک ارم
"قاصد. اس شہر رشک ارم غیرت باغ میں پہونچا اور پوچھتا ہوا سلطان خانہ فیض کاشانہ کی سمت چلا۔" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٣)
سر و سامان
لٹ گیا عشق کا سر و ساماں شہر امید ہو گیا ویراں (١٩٧٨ء، ابن انشا، دل وحشی، ٥٣)