غار حرا
"ایک دن حسب معمول آپۖ غار حرا میں بیٹھے سوچ میں محو تھے۔" (١٩٢٤ء، محمدۖ کی سرکار میں ایک سکھ کا نذرانہ، ٣٤)
غیرت مندی
"حضرت ام سلمہ کے لیے یہ شرف کیا کم تھا کہ ازواج نبی اکرمۖ میں شامل ہوئیں بایں ہمہ اپنی عمر اہل و عیال اور غیرت مندی کی بنا پر غور کیا۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٤٩:٣)
غارثور
"حضرت ابوبکرؓ تین دن تک غار ثور میں حضورۖ کے ساتھ مقیم رہے۔" (١٩٦٣ء، محسن اعظم اور محسنین، ١٠٨)
غائر نظری
"غائر نظری سے تجزیہ کیا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ مولانا کی فلسفیانہ بصیرت اسی صحافتی شعور کی دھوپ چھاؤں میں پروان چڑھی ہے۔" (١٩٨٧ء، فاران، کراچی، نومبر، ٥٩)
غائر نظر
"ان کے محل استعمال پر غائر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہو گا کہ ان میں بہت فرق ہے۔" (١٩٨٤ء، ترجمہ : روایت اور فن، ٦١)
غائب بین
"اگرچہ غائب بین کو بصرِ ظاہری یعنی آنکھوں سے کہ وہ دونوں بند ہو گئی ہیں کوئی شے معلوم نہیں ہوتی۔" (١٨٧٧ء، رسالہ تاثیر الانظار، ١٩)
غائب بازی
"دلی میں عبدالحکیم نامی ایک مشہور غائب باز تھا . مگر غائب بازی میں کبھی مغلوب نہیں ہوتا۔" (١٩٠١ء، مقالات حالی، ١٨٠:٢)
غول در غول
"پرندے آشیانوں کی طرف غول در غول اڑ رہے تھے۔" (١٩٨١ء، چلتا مسافر، ٢٢١)
غوطہ زن
غوطہ زن حرف کبھی شعر نہ بننے پائے لفظ جو سطح پہ تھے، زینت اوراق ہوئے (١٩٨٠ء، لوح خاک، ٨٧)
غیراللہ
کتنے ناداں ہیں جو مدد کے لیے غیراللہ کو پکارتے ہیں (١٩٨٤ء، الحمد، ١٠١)
طیف پیما
"یہاں کان کی جھلی (Spectrascope) کا بدل ثابت ہوئی ہے۔" (١٩٦٧ء، آواز، ٤٩٦)
طوفان بدتمیزی
"طوفان بدتمیزی بہت عام قسم کا طوفان ہے جو پبلک جلسوں میں . پایا جاتا ہے۔" (١٩٤٠ء، مضامین رموزی، ٢١)
باسی منھ
"فوراً نظر اس دوسری پر پڑی جو بالوں کو بکھیرے باسی منھ اور مخمور مگر پھٹی آنکھیں لیے - جسم کو ظاہر کر رہی تھی۔" (١٩٠٧ء، مخزن، ١٣، ٤٣:٣)
طوائفیت
"میں گھر جا کر بڑی دیر تک یہ سوچتا رہا کہ شمعی میں اب تک طوائفیت کیوں نہیں آئی، اب تک اس کی روح یہ شرافت کی جھلکار کیسے باقی ہے۔" (١٩٧٣ء، جہانِ دانش، ١٦٧)
طبی شورہ
"ابن البیطار نے بارود کو مغربی مترادف قرار دیا ہے جن کا اطلاق طبی شورے پر ہوتا ہے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٨٧٧:٣)
طائر بام حرم
کوئی مطلب موجود نہیں
طرب السکینہ
"شقیقہ کے علاج میں کسّی طرب السکینہ سے بھی کر سکتے ہو۔" (١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ٧)
طوعاً و کرہاً
"آخر کافی رد و قدح کے بعد طوعاً و کرہاً اجازت دے دی گئی۔" (١٩٧٩ء، جگر مراد آبادی، آثار و افکار، ١٩٨)
طنبورا
"ڈھول اور طنبورہ، دھات اور سرکنڈے کے بنے ہوئے الغوزے بھی بجائے جاتے تھے۔" (١٩٨٦ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٦٣:١)
طبق وار
"ان کے طبق وار کھیتوں میں زیادہ تر زیتون اور انجیر کے درخت ہوتے ہیں۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٩٨:٣)
طبقاتی ناہمواری
"وہ طبقاتی ناہمواری اور جہالت کے خلاف بھی لڑنا اور جیتنا یا کم از کم فتح کیلئے سازگار حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔" (١٩٨٥ء، صدا کر چلے، ٥)
آتھر
"آفس، آتھر، آرڈر وغیرہ لکھے لکھائے مسودے سے خارج کردیئے گئے۔" (١٨٩١ء، مکاتیب امیر مینائی، ١٧٠)
باطل خوری
"ڈاک میں جتنے وزن کی اجازت ہے اس سے ماشہ دو ماشہ بڑھ جانے کو بڑے سے بڑا متقی ہی باطل خوری جانتا ہو۔" (١٩٦٢ء، تجدید معاشیات، ١٤٤)
طبقۂ اوسط
"آج کل طبقۂ اوسط . کا وجود جو کاروباری زندگی کے سنجیدہ مشاغل میں مصروف رہتا ہے قومی اخلاق کا بہت بڑا محافظ ہے۔" (١٩١٧ء، تاریخ اخلاق یورپ، (ترجمہ)، ٢١٨:١)
طبقی
"پڑتال ٥ قسم کی ہے وقی، طبقی، گودنیتی، بغدادی اور سیاہ جو اکسیر ہے۔" (١٩٠٦ء، کسیرالاکسیر، ٨)
طبقہ وار
"طبقہ وار نمونہ بندی کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے دو چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔" (١٩٦٨ء، اطلاقی شماریات، ٧٧)
طبی سرٹیفکیٹ
"حکومت نے طبی سرٹیفیکیٹ پر غور نہیں کیا اور مجھے پاسپورٹ دینے سے انکار کر دیا۔" (١٩٩٠ء، نگار، کراچی، فروری، ١١)
طبیعت کا رنگ
اس نے پوچھا مزاج کیسا ہے رنگ اب دیکھنا طبیعت کا (١٩٠٥ء، داغ، (مہذب اللغات))
طرب ساز
"اس نشست سے طرب ساز بجایا کرتے ہیں۔" (١٨٧٥ء، سرمایۂ عشرت، ٢٨٥)
طراز بندی
"قافیہ اور ردیف کی مدد سے ان کی طراز بندی کر کے انھیں ایک قسم کی بالیدگی بخش دیتے ہیں۔" (١٩٦٦ء، شاعری اور تخیل، ٥)
اپنے دم سے
بڑے جتنے زمانے میں ہیں سب ہیں ہم نشیں ان کے لیکن اس بزم میں اک اپنے دم سے ووہی اچھے ہیں (١٨٤٥ء، کلیات ظفر، ١٩٠:١)
طربیہ نغمہ
اس کا بڑا بھائی مارکس آرگن باجا لے آیا، جس سے کبھی طربیہ نغمے نکلتے تھے، کبھی مغموم۔" (١٩٨٢ء، انسانی تماشا، ١١)
طرب ناک
|احوال دوستاں| میں . اذیتوں اور پریشانیوں کا مذکور بھی ہے مگر مجموعی طور پر ان کی یادیں خوبصورت اور طرب ناک ہیں۔" (١٩٨٨ء، احوال دوستاں، ٩)
طرب سازی
طرب سازی کے مطرب تان لگائے بہت کج خوب گائے ہور بجائے (١٧٣١ء، نیہہ درپن (اردو شہہ پارے) ٢٨٧:١)
طرۂ افتخار
"اپنے سر سے عمامہ اتار کر میرے سر پر باندھ دیا جو اس خاکسار کے واسطے ہمیشہ کے لیے طرہ افتخار بن گیا۔" (١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٤٥٨)
طرفی
"جب کہ بڑا بلب ایک طرفی نلی کے ساتھ لگا ہوتا ہے۔" (١٩٧٠ء، جدید طبیعیات، ٣٤)
طرفی ورثا
"ڈاکٹر بہلر اور ڈاکٹر جالی نے . منو نے متبنٰی لڑکے کو بہ سلسلۂ پسران تیسرے درجے پر رکھا ہے اور نارو نے نویں درجے پر جس کی وجہ سے وہ طرفی ورثا کی فہرست سے خارج ہو جاتا ہے۔" (١٩٤١ء، قانون و رواج ہنود (ترجمہ) ٢٨:١)
طرف کشی
"وہ دین و شریعت کشی اور اہل اسلام کی پشتنی میں بدل مصروف تھا، اس کے جاں نثار اور خیر خواہ تھے۔" (١٨٤٧ء، حملات حیدری، ٧٠٣)
طرف کش
"نہ کسی ایسی سازش میں کسی فریق کا شریک یا طرف کش ہوں۔" (١٩١٢ء، شباب لکھنؤ، ٦)
طرح بہ طرح
"زمین دوز ایک خیمہ ہے جو طرح بطرح کا بنایا جاتا ہے۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٥، ٦٤٠:٢)