باب الذکر"جو شخص ہر وقت ذکر الٰہی میں رہتا ہے اس کو باب الذکر سے پکاریں گے۔" (١٨٤٩ء، بہشت نامہ، ١٠)
سوزن عیسی کیسا علاج، چارہ کہاں، کھائے ہیں وہ زخم ٹانکوں میں جن کے سوزنِ عیسی رواں نہیں (١٨٧٩ء، سالک (مرزا قربان علی بیگ)، کلیات، ١١٨)
سود در سود"سود خواہ اضعاف و مضاعف اور سود در سود ہو یا اکہرا سُود بہر حال حرام ہے۔" (١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٦٠٢:١)
سوز حیات ذرہّ ذرہّ ہو مرا پھر طرب اندوزِ حیات ہو عیاں جو ہرِ اندیشہ میں پھر سوزِ حیات (١٩٠٨ء، بانگِ درا، ١٢٤)
سورگ باشی"اُن کے جدّامجد مہاراجہ گلاب سنگھ بہادر سورگباشی بانی سلسلۂ موجود . احترام کی نظر سے دیکھتے تھے۔" (١٩١٠ء، مضامین محفوظ علی، ٨٦)
باب الریان"جو شخص روزہ دار ہو گا وہ باب الریان سے پکارا جائے گا۔" (١٨٦٥ء، مذاق العارفین، ٦٩٤:٤)
سوز پنہاں جلانا ہے مجھے ہر شمع دل کو سوز پنہاں سے تری تاریک راتوں میں چراغاں کر کے چھوڑوں گا (١٩٠٥ء، بانگِ درا، ٩٧)
سوز جگر سوزِ جگر عوام کس طرح جئے آقا ہی جئے، غلام کس طرح جئے (١٩٨٠ء، فکرِ جمیل، ٢٤٦)
سوز تمام بجھ گیا وہ شعلہ جو مقصود ہر پروانہ تھا اب کوئی سودائی سوزِ تمام آیا تو کیا (١٩٢٤ء، بانگِ درا، ٢٠٥)
سوئمنگ"فری اسٹائل پیراک کیتھی وین رائٹ نے. فری اسٹائل سوئمنگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔" (١٩٦٦ء، جنگ، کراچی، ١٩ جولائی، ٧)
سوئمبر"پروانوں کے بچے". شہزادی کا سوئمبر جیتنے کی غرض سے دھڑا دھڑ جلتے رہے۔" (١٩٨٣ء، اُجلے پھل، ٤٤)
سوئچ"بنگلے میں چوری کی نیت سے داخل ہوا تو بجائے سوئچ کے خطرے کے الارم پر ہاتھ پڑا۔" (١٩٨٧ء کچھ نئے اور پرانے افسانہ نگار، ١٦١)
سونا[2]"ان کے کانوں میں سونے کی نازک اور مرتعش مثلیں آویزاں تھیں۔" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٦٠)
آتما[2]بِنَسْت : آتمہ کی طرح یہ سکہ بھی گول اور چوکور دونوں قسم کا تیار کیا جاتا ہے۔ (١٩٣٨ء، آئین اکبری (ترجمہ فدا علی)، ٤٨:١١)
اسٹمپ"تیسری اسٹمپ اور بڑھائی گئ۔" "مولوی صاحب نے لپک کر ایک اسٹمپ کو اکھاڑا اور دو چوتڑوں پر کس کس کر لگائے۔" (١٨٧١ء، گوے چوگان انگریزی، ١١)(١٩٥٨ء، عمر رفتہ، ٧٣)
سول نافرمانی"سول نافرمانی کی تحریک کی بازگشت ابھی فضا میں گونج رہی تھی۔" (١٩٨٤ء، گردِراہ، ٧)
سول سروس"میں نے اپنے زمانے کی سب سے بڑی سول سروس کے مقابلے میں حصہ لیا۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ١٠)
سول سرجن"وہ گھبرا کر گوجرانوالہ ہسپتال میں سول سرجن کے پاس چلی گئی۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ١٣٦)
سول افسر"کچھ سول افسروں کو ساتھ ملا کر انہوں نے کراچی کے مزدوروں سے اپنے حق میں ایک پھسپھسا سا مظاہرہ بھی کروایا تھا۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٦٩٦)
سول اسپتال"کئی دن پہلے شہر خالی کیا گیا، سول اسپتال کی زیادہ تر نرسیں، ڈاکٹر. مشرق کی طرف روانہ ہوگئے۔" (١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ) ٢٥٤:١)
سو گند"دیوتا کی سوگند مہاراج! ایک شبد بھی جھوٹ نہیں۔" (١٩٨٧ء، فنون، لاہور، نومبر دسمبر، ٢١٧)
سوکھا سڑا"اسے محسوس ہونے لگا جیسے اس کا من مرا نہ ہو اور سوکھا سڑا یہ پودا اب مریاں کی نظروں سے نمی پا کر پھر ترو تازہ ہوگیا ہو۔" (١٩٨٩ء، افکار، کراچی، اپریل، ٦٤)
سوکھا پن"زیادہ عرصے تک غیر مغزی غذا کھانے کے باعث ان جانوروں میں سُوکھاپن پیدا ہو جاتا ہے۔" (١٩٦٩ء، تغذیہ و غذایاتِ حیوانات،١٨٨)
سوقیانہ پن"کسی اور نے یہ گیت تصنیف کیا ہوتا تو لوگ اِسے چھچھورا پن اور سوقیانہ پن کہتے۔" (١٩٨٦ء، اردو گیت، ٦١٣)
سوفسطائیت"اور یہی خیال موجودہ زمانے کے الحادی فرقوں کا ہے جسے وجودی اور دیگر اباجی فرقے، کیونکہ یہ تمام فرقے درحقیقت سوفسطائیت کی شاخیں ہیں۔" (١٩٧٢ء، فکرونظر، اسلام آباد، جنوری، ٥٠٨)
سوشیالوجی"سیاسیات . سوشیالوجی . اور دیگر علوم کا پورا پورا علم ہونا ضروری ہو جاتا ہے۔" (١٩٨٦ء، اردو میں اصول تحقیق، ١٨٠:١)
ستاورکوئی مطلب موجود نہیں
سوشل ورکر"اگر آپ سوشل ورکر ہیں تو آپ کی خوش گفتاری آپ کے ہر مرحلہ پر آپ کی بہترین معاون ہو گی۔" (١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، ١٧ مارچ)
سوفسطا سخاوت ذہن کی کب تک بیادِ علم سو فسطا کہاں تک سیمیائی وہم کی پیہم زرافشانی (١٩٣٥ء، عزیز لکھنوی، صحیفۂ ولا، ٧١)
ذی حیثیت"انکے پاس وہ سب کچھ تھا جو ایک اچھے ذی علم اور ذی حیثیت پروفیسر کے پاس اس عمر میں پہنچ کر ہونا چاہیے۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ١٨٢)
ذی شرف پیمبر کی اولاد میں کا خلف علی کا جسے ناؤں تھا ذی شرف (١٦٥٧ء، گلشنِ عشق، ٤٠)
ذی قدر وہ آرہے ہیں سامنے ذی قدر انطنی اور لجیئے وہ پہنچ گئے قیصر بھی ساتھ ساتھ (١٩٨٤ء، قہر عشق (ترجمہ)، ١٠٣)
ذی مرتبت"اُردوئے، معلّٰی یا ذی مرتبت فوجی چھاؤنی میں جو نئی مخلوط زبان عام طور پر بولی اور سمجھی جاتی تھی وہ زبان "اردوئے معلّٰے" یا "زبان اردو یعنی لشکری زبان کہلائی۔" (١٩٧٦ء، ہند اردو تنازع، ٢٣)
ذی مقدور"ذی مقدور لوگ نہایت کثرت سے غلام رکھتے تھے۔" (١٨٧٦ء، تہذیب الاخلاق، ٦٣:٢)
ذی حسب اسی دن کو ہیں ذی حسب کام کے اسی دن کو ہیں خوش نسب کام کے (١٨٥٩ء، حزنِ اختر، ١٢٤)
ذیلی شاخ"آسامی چائے کا پودا ٨ میڑ سے ٢٦ میٹر لمبا ہوتا ہے اسکے تنے پر ذیلی شاخیں نہیں ہوتیں صرف ایک عمودی تنا ہوتا ہے۔" (١٩٨٥ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٢٣٢)
ذیلی سرخیکوئی مطلب موجود نہیں
ذیل دار"رسٹ ہاؤس اس روز بالکل خالی تھا ایک ذیل دار ٹھہرا ہوا تھا۔" (١٩٨٦ء، جانگلوس، ٢٣٦)
ذیل بندی ایک دن ہونگے ظفر تیرے عدو سارے اسیر ذیل بندی کیجیو دے کر سلاسل میں گرہ (١٨٤٥ء، کلیاتِ ظفر، ٢٢٠:١)
ذیل داری"آغا سید حسین جلالی کو ذیلداری کے منصب سے ہٹا دیا گیا اور جلا وطن کر دیا گیا۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٣٥)